سفید کی رنگ کمرے نما قبر ۔۔ مراکش میں موجود جنات کے بادشاہ کی قبر سے متعلق دلچسپ معلومات

دنیا میں ایسے کئی حیرت انگیز اور دلچسپ مقامات موجود ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، ان منفرد مقامات کی خاص بات یہ بھی ہے کہ ان کے بارے میں کوئی جانتا نہیں ہے۔

مراکش میں ایک ایسی قبر بھی موجود ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ کسی انسان کی قبر نہیں ہے بلکہ ایک جن کی قبر ہے، جو کہ جنات کا بادشاہ ہے۔

حیران نہ ہوں، اس قبر کے بارے میں مقامی طور پر کافی اہمیت اور عزت پائی جاتی ہے، مقامی افراد اسے خاص نظر سے بھی دیکھتے ہیں اور منتوں مرادوں کے لیے جانور بھی قربان کرتے ہیں۔ کسی کو بیماری ہو یا کوئی مشکل آ گئی ہو، مقامی افراد یہاں آ کر جانور قربان کرتے ہیں اور منت بھی مانتے ہیں۔

شمالی افریقہ میں موجود یہ سفید قبر جنات کے بادشاہ کی ہے، جس کے بارے میں مراکش بھر میں اور خاص کر مقامی طور پر یہ مانا جاتا ہے کہ یہ مزار پری اسلامک دور کی ہے، مزار مراکش کے بڑے پہاڑ جبل توبکال نامی پہاڑ پر موجود ہے۔

جبکہ ایک اور نظریہ یہ بھی ہے کہ شمہورش نامی جنات کے بادشاہ نے آقائے دو جہاں ﷺ سے ملاقات کی اور پھر اسلام قبول کیا، جبکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ عالم بھی بنے اور جنات کے سردار بھی۔

مذہبی طور پر اس مقام کو خاص اہمیت حامل ہے، اس مزار سے پہلے بھی یہ مقام مقدس سمجھا جاتا ہے۔

دوسری جانب مراکش میں سیدی شمہورش نامی جن کو صوفی بزرگ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ ملک کے وزراء، پاشا اور روایتی اور سرکاری ملازمین کے درمیان بھی انہیں صوفی بزرگ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

کہا جاتا ہے ان صوفی بزرگ کا قد کافی بڑا تھا جبکہ ان کا مزاج بھی کافی منفرد اور حیرت زدہ تھا، جو لوگوں کی توجہ حاصل کرتا تھا۔

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   6982 Views   |   17 Dec 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about سفید کی رنگ کمرے نما قبر ۔۔ مراکش میں موجود جنات کے بادشاہ کی قبر سے متعلق دلچسپ معلومات and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (سفید کی رنگ کمرے نما قبر ۔۔ مراکش میں موجود جنات کے بادشاہ کی قبر سے متعلق دلچسپ معلومات) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.