7 دنوں تک مسلسل لیموں پانی پینے سے جسم میں کیا حیرت انگیز تبدیلی رونما ہوتی ہے؟ جان کر آپ بھی آزمائے رہ نہ پائیں گے

لیموں پانی ایک ایسا مشروب اسے جب بھی پیا جائے ٹھنڈک اور سکون کا حساس گھیر لیتا ہے ۔ یہ نہ صرف ذائقہ میں بہترین ہے بلکہ اپنے صحت بخش اجزاء کے بدولت بے حد فائدے مند بھی ہے ۔ لیموں کا شمار سپر فوڈ میں کیا جاتا ہے یہ وٹامن سی سے بھر پور ہوتا ہے ، جبکہ اس میں کئی صحت بخش اجزاء جیسے پروٹین،کاربو ہائیڈریٹ،چینی،فائبر،چکنائی،پوٹاشییم،وٹامن بی چھ،سٹرک ایسڈ،اینٹی آکسیڈینٹ وافر مقدار میں شامل ہیں ۔ سات دن تک اس کا بلا ناغہ استعمال جسم میں سات بڑی صحت مند تبدیلیاں لاتا ہے ،یہ تبدیلیاں کون سی ہیں اور کس طرح واقع ہوتی ہیں جانتے ہیں ۔

پانی کی کمی

پانی زندگی ہے اور اچھی صحت کے لئے جسم کی ضرورت کے مطابق پانی کا استعمال نہایت ضروری ہے ،آپ کو دن بھر میں آٹھ گلاس یا اس سے زائد پانی لینا چاہئے تاکہ جسم کے تمام افعال بہتر طور پر کام کر سکے،کچھ غذاءوں جیسے پھل اور سبزیوں میں پانی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے،لیکن ان میں اتنا پانی نہیں ہوتا کہ پانی کی جگہ انہیں استعمال کر لیا جائے تو جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوگی ،اکثر دیکھا گیا ہے لوگوں کو سادہ پانی پینا اتنا پسند نہیں تو پانی میں لیموں کا رس شامل کر کے نہ صرف اس کا ذائقہ بڑھایا جاسکتا ہے بلکہ اس سے صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ،اس طرح جسم میں پانی کمی نہیں ہوتی ۔

خوشگوار سانس

لیموں میں ایک خاص اور منفرد مہک ہوتی ہے جس کا احساس ہی سکون دیتا ہے اور یہ ہر طرح کی جو بو کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ اگر آپ کی سانس سے کسی غذا جیسے لہسن یاپیازکی وجہ منہ سے ناخوشگوار مہک آرہی ہو تو لیموں پانی اس کا بہترین حل ہے یہ بو کو ختم کرکے سانس کو ایک منفرد مہک دے گا ۔

وٹامن سی

کھٹے اور ترش پھلوں میں وٹامن سی کثرت سے پایا جاتا ہے اور لیموں اسی فہرست میں شامل ہے ، ایک لیموں دن بھر کی وٹامن سی کی تجویز کردہ خوراک کا اٹھارہ فیصد فراہم کرتا ہے جبکہ تجویز کردہ خوراک پچیاسی سے نوے فیصد ہے ۔ لیموں میں موجود وٹامن سی ایک بہترین اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر کام کرتا ہے یہ خلیات کو فری رڈیکل سے ہونے والے نقصان سے تحفظ دیتا ہے جو کئی بیماریوں جیسے امرض قلب،بلڈ پریشر اور فالج کا سبب بن سکتے ہیں ۔ اسی طرح نزلہ ،زکام اور فلو جیسے امراض کے علاج میں وٹامن سی بہت اہمیت رکھتا ہے ۔ اسی لئے لیموں پانی کا استعمال آپ کو ان امراض سے نہ صرف بچاتا ہے بلکہ اگر یہ ہو بھی جائے تو جلد ٹھیک ہو جاتے ہیں ۔

بہتر نظام انہضام

کچھ لوگ قبض کے لئے بلا ناغہ نہار منہ لیموں پانی لیتے ہیں ۔ صبح کی پہلی غذا نیم گرم پانی میں لیموں کا رس ڈال لیا جائے تو یہ آپ کے نظام انہضام کو متحرک کر نے میں مدد فراہم کرتاہے ،اس کا کھٹا ذائقہ اور اس میں موجود اجزاء کھانے کو جلد ہضم کرتے ہیں اور اس طرح جسم تیزابیت اور گیس جیسی کیفیات سے بھی بچا رہتا ہے ۔

وزن میں کمی

لیموں پانی کا استعمال وزن کی کمی سے جوڑا جاتا ہے جو کسی حد تک درست بھی ہے ۔ کیو نکہ اس میں پولی فینول آینٹی آکسیڈینٹ ہے پایا جاتا ہے جو جسم میں وزن کو بڑھنے نہیں دیتا ساتھ ہی یہ جسم میں انسولین کے خلاف مزاحمت کو بہتر کرتا ہے تاکہ خون میں گلوکوز کی سطح پر اس کا منفی اثر نہ پڑے یہ دو محرکات ٹاءپ ٹو ذیابیطس کا سبب بنتے ہیں ۔ اس لئے لیموں پانی نہ صرف وزن میں کمی لاتا ہے بلکہ ذیابیطس جیسے امراض سے بچاءو میں بھی مدد دیتا ہے ۔

صحت مند جلد

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں وٹامن سی کو جلد دوست وٹامن کہا جاتا ہے جو لیموں میں کثرت سے پایا جاتا ہے ، لیموں پانی کا استعمال جلد کو عمر رسیدگی کے اثرات جیسے خشک جلد اور جھریوں سے بچاتا ہے ۔ سورج کی مضر شعاعوں سے تحفظ دیتا ہے ۔ اس لئے صحت مند جلد کے لئے پانی کی اہمیت سے انکار نہیں اور اگر پانی میں لیموں کا رس شامل کر لیاجائے تو یہ اور بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔

گردے کی پتھری

لیموں پانی جسم سے سے فاسد مادوں کے اخراج میں مدد فراہم کرتا ہے اور گردے فلٹر کا کام کرتے ہیں اس طرح لیموں جسم کی صفائی میں گردوں کی مدد کرتا ہے ۔ لیموں میں موجود سٹرک ایسڈگردوں میں پتھری بننے کے عمل کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے ساءٹریٹ جو سٹرک ایسڈ کا ایک اہم جز ہے پیشاب کی تیزابیت کو کم کرتا ہے اور اس طرح چھوٹی پتھریاں خود ہیں ٹوٹ کر جسم سے خارج ہو جاتی ہیں ۔
نوٹ:ہائی بلڈ پریشر کے افراد لیموں ملا پانی ہر گز استعمال نہ کریں اگر آپ کو کسی قسم کی الرجی ہے یا کوئی اور مرض تو اسے استعمال کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور رابطہ کریں ۔

Lemon Pani Peeny Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lemon Pani Peeny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lemon Pani Peeny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shamsa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2204 Views   |   20 Mar 2022
About the Author:

Shamsa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shamsa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

7 دنوں تک مسلسل لیموں پانی پینے سے جسم میں کیا حیرت انگیز تبدیلی رونما ہوتی ہے؟ جان کر آپ بھی آزمائے رہ نہ پائیں گے

7 دنوں تک مسلسل لیموں پانی پینے سے جسم میں کیا حیرت انگیز تبدیلی رونما ہوتی ہے؟ جان کر آپ بھی آزمائے رہ نہ پائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 7 دنوں تک مسلسل لیموں پانی پینے سے جسم میں کیا حیرت انگیز تبدیلی رونما ہوتی ہے؟ جان کر آپ بھی آزمائے رہ نہ پائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔