سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے اور منہ خشک ہو رہا ہے تو ۔۔۔ کہیں آپ کو پانی کی کمی تو نہیں؟ جانیں اس کی چند علامات

پانی ہماری زندگی کی سب سے اہم چیز ہے پانی کے بغیر نا ہی زندگی کا کوئی تصور ممکن ہے اور نہ ہی صحت کا، اور اگر جسم میں پانی کی کمی ہو جائے تو اس کی وجہ سے آپ کو کئی مسائل پیش آ سکتے ہیں جو آپ کے لئے پریشانی کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔
لیکن آپ کو پانی کی کمی ہے یا نہیں؟ آپ یہ بات کیسے معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کو پانی کی کمی ہے یا نہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے تاکہ آپ بھی کر سکیں اپنے جسم سے پانی کی کمی کو دور۔

جسم میں پانی کی کمی کی چند علامات

• سانس میں بُو یا منہ کا خشک ہونا

یہ لازمی تو نہیں کہ سانس میں بو پانی کی کمی کی وجہ سے ہو لیکن یہ بھی پانی کی کمی کی علامتوں میں سے ایک ہے، جب آپ کے جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے تو منہ میں لعاب بننا بھی کم ہو جاتا ہے جس سے آپ کا منہ خشک رہنے لگتا ہے اور یوں آپ جان سکتے ہیں کہ آپ کے جسم میں پانی کی کمی ہے، تو پھر فوری 2 گلاس پانی پی لیں تاکہ یہ کمی فوری دور ہو سکے۔

• مسلز میں درد اور اکڑنا

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی بھی سرگرمی کے دوران آپ کے مسلز اکڑ جائیں اور ان میں درد ہو تو سمجھ جائیں کہ آپ کا جسم پانی کی کمی کا شکار ہے اور یہ ڈی ہائیڈریشن یا الیکٹرولائٹ کی کمی کا نتیجہ ہوسکتا ہے، کیونکہ ہمارا جسم اہم منرلز جیسے سوڈیم اور پوٹاشیم کی کمی کا شکار ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے مسلز اکڑ جاتے ہیں اور اس کی ایک اور وجہ ورزش نہ کرنا بھی ہو سکتی ہے۔

• سر درد

آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا لیکن سر درد پانی کی کمی کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے جبکہ یہ سر درد اتنی شدت بھی اختیار کر سکتا ہے کہ قابلِ برداشت نہ رہے اگر آپ کو بھی بار بار سر درد کی شکایت رہتی ہے تو زیادہ سے زیادہ پانی پیا کریں تاکہ آپ کے جسم میں پانی کی کمی پوری ہو جائے، تحقیق کے مطابق ڈی ہائیڈریشن سے عارضی طور پر دماغی ٹشوز سکڑ جاتے ہیں اور اس کا نتیجہ سردرد کی صورت میں نکلتا ہے۔

• پیشاب کی رنگت بدلنا

اگر آپ کو محسوس ہو کہ آپ کے پیشاب کے رنگ میں تبدیلی ہے اور تکلیف بھی پیش ہو رہی ہے تو جان لیں کہ یہ جسم میں پانی کی کمی کی سب سے اہم وجہ ہے، تو اگر آپ کو لگے کہ پیشاب گہرے رنگ کا ہے تو فوری زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں۔

• بھوک لگنا

اگر آپ کو بار بار بھوک لگنے لگی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کچھ کھایا ہی نہ ہو جب کہ آپ نے کچھ دیر قبل ہی کھانا کھایا ہو ساتھ ہی آپ کو متلی اور اپکائی آئے تو یہ صورتحال بھی پانی کی کمی کی علامتوں میں سے ایک علامت ہے، اور آپ اس طرح خود کو بار با رتھکا ہوا بھی محسوس کریں گے، جسم میں پانی کی مناسب مقدار دن بھر توانائی کی سطح کو مستحکم رکھنے کا اہم کام سرانجام دیتی ہے، اور اگر جسم پانی کی کمی کا شکار ہو تو بھوک، متلی، گھبراہٹ، تھکاوٹ جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Pani Ki Kami Ki Alamat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pani Ki Kami Ki Alamat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pani Ki Kami Ki Alamat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3878 Views   |   25 Jun 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے اور منہ خشک ہو رہا ہے تو ۔۔۔ کہیں آپ کو پانی کی کمی تو نہیں؟ جانیں اس کی چند علامات

سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے اور منہ خشک ہو رہا ہے تو ۔۔۔ کہیں آپ کو پانی کی کمی تو نہیں؟ جانیں اس کی چند علامات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے اور منہ خشک ہو رہا ہے تو ۔۔۔ کہیں آپ کو پانی کی کمی تو نہیں؟ جانیں اس کی چند علامات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔