سوتے ہوئے بچے جاگنے سے پہلے یتیم ہوگئے.. گارڈ کے ہاتھوں موت کا شکار ہونے والے یوٹیوبر کی پرانی ویڈیو نے سب کو رلا دیا! دیکھیں

"یہ بچہ ڈیڑھ سال کا ہے اور دوسرا 4 برس کا. ان دونوں سوتے ہوئے بچوں کو یہ نہیں معلوم کہ یہ یتیم ہوچکے ہیں. ان کے باپ کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ دبئی میں نوکری ختم ہوگئی تو واپس کراچی آگیا. باپ نے لاکھ سمجھایا کہ بیٹا تو واپس چلا جا لیکن بچوں کی محبت میں وہ نہیں گیا. آج یوٹیوب کی ویڈیو بنانے گیا تو گارڈ نے غصے میں اس کی جان لے لی. سعد اپنے باپ کا ایک ہی بیٹا اور بیوی بچوں کا واحد سہارا تھا جو ان سے ہمیشہ کے لیے چھن گیا"

یہ کہنا ہے معروف سماجی کارکن ظفر عباس کا جو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سرینا موبائل مارکیٹ کے قریب سعد نامی نوجوان کے گھر پر موجود ہیں. دیکھیں ویڈیو

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعد کے چھوٹے چھوٹے بچے سو رہے ہیں اور اپنی ہنستی بستی دنیا ہمیشہ کے لیے اجڑ جانے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے. دوسری طرف مرحوم سعد کا بوڑھا باپ ہے جو شدت غم سے کچھ بولنے کے قابل نہیں رہا.

سعد احمد کا قتل کرنے والے گارڈ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے. جس کا کہنا ہے کہ وہ قتل اس نے غصے کی حالت میں کیا. قاتل کا نام احمد گل ہے اور وہ 5 بچوں کا باپ ہے. لوگوں کا کہنا ہے کہ گارڈ ذہنی مریض ہے اور دوائیں بھی کھاتا ہے.

واضح رہے سعد سرینا موبائل مارکیٹ میں سیکیورٹی گارڈ کے پاس پاک بھارت میچ کے حوالے سے سوالات پوچھنے گیا تھا جس کے جواب میں اسے موت کی سزا دے دی گئی.

سوشل میڈیا پر سعد کے متعلق ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے کہ چند سال پہلے معروف میزبان وقار ذکا کے شو ”لیوینگ آن دی ایج“ میں بھی شرکت کرچکا تھا جس میں اسے کہا گیا تھا کہ جی بھر کر گالیاں دیتے ہوئے اپنی بھڑاس نکالو. مگر سعد نے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ گالیاں دینا مناسب نہیں ہے۔ سعد کا یہ جملہ کافی وائرل بھی ہوا تھا جس کے بعد اس نے "مناسب نہیں ہے" کہ نام سے اپنا یوٹیوب چینل بھی بنا لیا تھا. افسوس ایک حساس اور محبت کرنے والا شخص معاشرے کی بے حسی اور لاقانونیت کی نظر ہوگیا.

Karachi Main Youtuber Saad Ka Qatal

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Karachi Main Youtuber Saad Ka Qatal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Karachi Main Youtuber Saad Ka Qatal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   998 Views   |   07 Jun 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سوتے ہوئے بچے جاگنے سے پہلے یتیم ہوگئے.. گارڈ کے ہاتھوں موت کا شکار ہونے والے یوٹیوبر کی پرانی ویڈیو نے سب کو رلا دیا! دیکھیں

سوتے ہوئے بچے جاگنے سے پہلے یتیم ہوگئے.. گارڈ کے ہاتھوں موت کا شکار ہونے والے یوٹیوبر کی پرانی ویڈیو نے سب کو رلا دیا! دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سوتے ہوئے بچے جاگنے سے پہلے یتیم ہوگئے.. گارڈ کے ہاتھوں موت کا شکار ہونے والے یوٹیوبر کی پرانی ویڈیو نے سب کو رلا دیا! دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔