انہیں کسی اسکول نے داخلہ نہیں دیا پر آج کمپنی کے مالک ہیں ۔۔ فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب سے مشہور ہونے والا یہ معذور نوجوان حقیقت میں کون ہے؟

تلاوت قرآن پاک سے ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب کا آغاز کیا گیا جبکہ اس سے پہلے یہی تقریب مختلف ممالک میں ناچ گانوں سے شروع ہوا کرتی تھی۔ قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کا آغاذ معذور حافظ قران غانم لالمفتاح نے سورہ حجرات کی آیات سے کیا جس میں توحید اور مساوات کا درس دیا گیا ہے۔ یہ تلاوت دنیا کے 500 بڑے چینلز پر دکھائی گئی۔ شاندا افتتاحی تقریب میں قطر کی روایات، ثقافت کے ساتھ ساتھ دنیا کی ثقافت کو بھی متحد کرنے کی کوشش کی گئی۔ غانم قطر کی ایک مشہور و معروف شخصیت ہیں۔

یہ 5 مئی 2002 کو پیدا ہوئے ، ابتائی تعلیم کیلئے جب والدہ انہیں اسکول میں داخل کروانا چاہتی تھیں تو کسی اسکول نے انہیں داخلہ دینے کی رضامندی ظاہر نہیں کی ۔

کیونکہ انہیں ایک ایسی بچپن سے ہی بیماری تھی، جس میں ریڑھ کی ہڈی کے نیچلے حصے کی نشونما نہیں پاتا بہر حال جب انہیں ایک اسکول نے داخلہ دیا تب بھی وہاں ان کے ساتھ کوئی بچہ کھیلتا، یا پھر ٹھیک سے بات بھی نہیں کرتا تھا۔ مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ یہی وجہ ہے کہ یہ آج قطر کے معروف موٹیویشنل اسپیکر ہیں۔

اور ایک آئیسکریم نامی کمپنی کے مالک بھی ہیں جس کی صرف قطر میں ہی 6 شاخیں ہیں۔ اپنا درد دیکھتے ہوئے انہوں نے ایک غانم فاؤنڈیشن قائم کی جو معذور افراد کو مفت وہیل چیئر فراہم کرتی ہے۔ان کا یہ بھی کارنامہ ہے کہ معذور ہوتے ہوئے بھی بغیر وہیل چیئر کے ہاتھوں کے زور پر انہوں نے خود عمرے کی سعادت حاصل کی۔

آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ پڑھائی کے دوران یہ ہاتھوں میں دستانے پہن کر فٹبال کھیلتے اور سمندر میں 200 میٹر تک غوطہ خوری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

Kisi School Ne Dakhla Nhe Dia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kisi School Ne Dakhla Nhe Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kisi School Ne Dakhla Nhe Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   1736 Views   |   24 Nov 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

انہیں کسی اسکول نے داخلہ نہیں دیا پر آج کمپنی کے مالک ہیں ۔۔ فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب سے مشہور ہونے والا یہ معذور نوجوان حقیقت میں کون ہے؟

انہیں کسی اسکول نے داخلہ نہیں دیا پر آج کمپنی کے مالک ہیں ۔۔ فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب سے مشہور ہونے والا یہ معذور نوجوان حقیقت میں کون ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انہیں کسی اسکول نے داخلہ نہیں دیا پر آج کمپنی کے مالک ہیں ۔۔ فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب سے مشہور ہونے والا یہ معذور نوجوان حقیقت میں کون ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔