منہ کے تڑپا دینے والے چھالوں سے نجات پانے کے 5 مفید گھریلو نسخے

درد انسانی جسم کے کسی بھی حصے میں ہوں تو سارا جسم بے چین ہوجاتا ہے۔ اسی طرح منہ کے چھالے انسان کی بنیادیں ہلا دیتے ہیں اور اگر بھول کر کوئی ایسی چیز کھالی جائے جس میں مرچیں شامل ہوں تو اس کے بعد تکلیف میں دگنا اضافہ ہوجاتا ہے۔
جب یہ چھالے نکلتے ہیں تو ہمارا بات کرنا مشکل تر ہوجاتا ہے اور ساتھ ہی دانتوں کی گھسٹ بھی ان میں درد کو بڑھا دیتی ہے۔
یہ چھالے عموماً سفید اور زرد رنگ کے ہوتے ہیں اور ان کے کنارے لال ہوتے ہیں۔ چھالوں کی چبھن اتنی شدت کی ہوتی ہے کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ان میں سوئیاں چبھ رہی ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کیسے ان تنگ کرنے والے چھالوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے؟
آیئے اس حوالے جانتے ہیں۔
اگر یہ چھالے سائز میں چھوٹے ہیں تو ان کو علاج کی ضرورت پیش نہیں ہوتی کیونکہ یہ ایک سے 2 ہفتے کے اندر اندر ختم ہوجاتے ہیں، تاہم اگر وہ بڑے اور بہت زیادہ تکلیف دہ ہوں تو وہ خود ٹھیک نہیں ہوتے۔ چھالے اگر بڑے ہیں تو اس کے لیے فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئیے۔ وہ آپ کو دوائیں ، اور ماؤتھ واشز کا استعمال کرنے کا ہدایت دے سکتا ہے۔
منہ کے چھالے کسی بھی عمر کے شخص میں ہوسکتے ہیں چاہے وہ بچہ ہو بڑا یا بوڑھا شخص۔ خواتین میں منہ کے چھالے ہونے کی شرح مردوں کے بنسبت زیادہ پائی جاتی ہے۔

* کیا گھریلو ٹوٹکوں سے منہ کے چھالوں کا علاج ممکن ہے؟

بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا اکلائن ہوتا ہے جو اس تیزابی کیفیت کو معمول پر لاتا ہے جو منہ کے چھالوں کا باعث بنتے ہیں، جبکہ یہ بیکٹریا کو ختم کرکے ان چھالوں کے فوری علاج میں مدد دیتا ہے۔ اس کو استعمال کرنے کے لیے ایک چائے کے چمچ بیکنگ سوڈا کو آدھے کپ گرم پانی میں ملائیں اور اس سے کلیاں کرلیں۔

ٹی بیگز

چائے میں ایک اکلائن ہے جو چھالوں یا زخم کی تکلیف بڑھانے والے تیزاب کو معمول پر لاتی ہے، جبکہ اس مین ایسے اجزاءبھی شامل ہیں جو تکلیف میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ ایک استعمال شدہ ٹی بیگ کو پانچ منٹ تک چھالے یا زخم پر لگائے رکھیں تو آپ کو ریلیف محسوس ہوگا۔

نمکین پانی

نمک ملے پانی سے تیس سیکنڈ تک کلیاں کریں تاکہ چھالوں کے ختم ہونے کا عمل تیز ہوجائے۔ سوڈیم کلورائیڈ پانی میں مل کر ٹشوز کے گرد جاکر زخموں کے ٹھیک ہونے کا عمل تیز کردیتا ہے۔

وٹامن ای

وٹامن ای کے ایک کیپسول کو کاٹ لیں اور اس کے محلول کو متاثرہ حصے پر لگادیں، یہ تیل چھالے پر ایک کوٹنگ بنا دے گا جو اسے انفیکشن سے تحفظ دے گی اور جلد ٹھیک ہونے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

ایلو ویرا

ایلو ویرا جیل بھی منہ کے چھالوں یا زخموں کو ٹھیک کرنے کا عمل تیز کردیتا ہے جبکہ درد میں بھی کمی لاتا ہے۔ ایک صاف چمچ کے ذریعے اس جیل کی کچھ مقدار براہ راست متاثرہ حصے پر لگائیں اور ضرورت پڑنے پر اس عمل کو دہرائیں۔

Moun Ke Chalon Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Moun Ke Chalon Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Moun Ke Chalon Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shagufta  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3565 Views   |   22 Mar 2022
About the Author:

Shagufta is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shagufta is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

منہ کے تڑپا دینے والے چھالوں سے نجات پانے کے 5 مفید گھریلو نسخے

منہ کے تڑپا دینے والے چھالوں سے نجات پانے کے 5 مفید گھریلو نسخے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ منہ کے تڑپا دینے والے چھالوں سے نجات پانے کے 5 مفید گھریلو نسخے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔