فرش صاف کرنے چند انوکھے طریقے جس سے گھر مہک اٹھے

گھر کتنا ہی سلیقے اور قرینے سے سجا ہو مگر فرش صاف نہ ہو تو اس کا خوبصورتی کوگویا گہن لگ جاتا ہے گھر کی صفائی اسی وقت نظر آتی ہے جب فرش صاف ہو ۔ آج کل گھروں میں ٹائل، اورماربل لگانے کا رجحان عام ہے جو دیکھنے میں حسین لگتے ہیں لیکن اکثر صفائی نہ ہو نے کی بنا پران میں کئی طرح کے داغ دھبے صاف ہو نے سے رہ جاتے ہیں جن کی وجہ سے ان کی چمک ماند پڑ جاتی ہے انہیں روز انہ کی صفائی کے ساتھ کچھ الگ کی طرح کی صفائی بھی درکار ہوتی ہے ۔ آج ہم آپ کو چند گھریلو اشیاء سے اس کی صفائی کا طریقہ بتائیں گے جن سے نہ صرف فرش چمکے گا بلکے مہکے گا ۔

لیموں اور نارنگی کے چھلکوں سے فرش چمکائیں

سفید سرکہ کی ایک لیٹربوتل میں میں چند لیموں یا نارنگی کے چھلکے ڈال کر دو ہفتے کے لئے رکھ دیں ۔ پھر کسی اسپرے بوتل میں آدھا سرکہ اور آدھا پانی ڈال کر اچھی طرح ہلائیں ۔ اب اس سے کمرے،باتھ روم ، کچن کے فرش اور دیوار پر لگے ٹائل کے داغ دھبوں پر لگائیں یہ صاف ہو کر نئے جیسے ہو جائیں گے اورایک مسحور کن خوشبو ہر سو پھیل جائے گی ۔

بیکنگ سوڈا

داغ کو صاف کرنے کے لئے بیکنگ سوڈا کو آزامائیں ۔ ایک چوتھائی کپ سفید سرکہ،ایک کھانے کا چمچ لکویڈ سوپ،ایک چوتھائی کپ بیکنگ سوڈا اور دو گیلن تیز گرم پانی اور چند قطرے کسی خوشبودار آئل کے شامل کر کے گھر کے فرش کو صاف کریں یہ بلکل نیا محسوس ہوگا اور مہکنے لگے گا ۔

منٹی واش

ایک کپ سفید سرکہ،ایک کپ پانی ،آدھا چائے کا چمچ لکویڈسوپ اور چند قطرے پودینہ کا تیل شامل کر کے مکسچر تیار کریں ۔ یہ دیگر صفائی کے محلول سے کئی گناہ بہتر صفائی دے گا اور ساتھ ہی پودینہ کی خوشبو سے کیڑے ،مکوڑے اور چوہے سے گھر محفوظ رہے گا ۔

کائی اور پھپوندی کی صفائی کے لئے

کافی عرصے تک اگر گھر کے مختلف حصوں کی صفائی یا دھوپ کا گزرنہ ہو تو اور پانی جمع رہے تو کائی اور پھپوند پھیلنے لگ جاتی ہے ۔ اس کی صفائی کے لئے لیموں کا رس اور بیکنگ پاءوڈردو نوں ہم وزن لیں جتنا آپ کو درکار ہے اب اسے متاثرہ جگہ پر چند گھنٹوں کے لئے پھیلا دیں اور پانی سے دھو لیں ۔

جراثیم کے خاتمہ کے لئے

ایک کپ ماءوتھ واش کو ایک گیلن گرم پانی میں میں ملا کر اس سے فرش کی صفائی کریں یہ جراثیم کا خاتمہ کرے گا اور فرش صاف ہو جائے گا ۔

Farsh Saaf Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Farsh Saaf Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Farsh Saaf Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   6362 Views   |   05 Oct 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

فرش صاف کرنے چند انوکھے طریقے جس سے گھر مہک اٹھے

فرش صاف کرنے چند انوکھے طریقے جس سے گھر مہک اٹھے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ فرش صاف کرنے چند انوکھے طریقے جس سے گھر مہک اٹھے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔