چکن کو پکانے سے پہلے دھونے کی غلطی نہ کریں ۔۔ مرغی کے گوشت سے متعلق ایسی معلومات جو پکانے سے پہلے ہر کسی کو معلوم ہونی چاہیئیں

مرغی ہر گھر میں پکتی ہے اور ہم سب ہی مرغی کو پکانے سے پہلے لازمی دھوتے ہیں کیونکہ ظاہر ہے اس پر خون بھی لگا ہوا ہوتا ہے اور گندگی بھی ہوتی ہے لیکن ایسا کرنے سے ماہرین بالکل منع کرتے ہیں۔ یہ سن کر آپ کو بھی حیرت ہو رہی ہوگی کہ گندگی کو کیسے پکایا جائے اور کھایا جائے۔

ایسا کیوں؟

دراصل مرغی کے گوشت میں جراثیم ہوتے ہیں جن کو دھونے سے وہ پورے کچن میں پھیل جاتے ہیں اور برتنوں میں بھی لگ جاتے ہیں۔ اب چونکہ مرغی کے لیے یہ غیر اثر جراثیم ہیں مگر ہمارے کھانے پینے کی دیگر چیزوں اور صحت کے لئے یہ مضر ہیں۔

کیا کرنا چاہیے؟

مُرغی کوبازار سے خرید کر لانے کے بعد آپ اس میں سرکہ، لیموں کا رس اور نمک لگا کر دستانے پہن کر ان کو اچھی طرح مکس کردیں اور آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑدیں۔

دھوئیں؟

٭ جب آپ آدھا گھنٹہ سرکے کو لگا رہنے دیں گے تو جراثیم غیر اثر ہوجائیں گے اور یہ نہ تو کسی چیز میں چپک سکیں گے اور نہ ہی یہ ہمارے کھانے میں شامل ہوں گے۔

کس طرح دھونا ہے؟

گوشت کو پانی میں بھگوئیں اور ہاتھوں سے اچھی طرح صاف کریں پھر یہ پانی کو پھینک کر دوبارہ اس میں پانی ڈالیں اور 2 سے 3 مرتبہ اچھی طرح گوشت کو صاف کرلیں۔ اب اس کو جس طرح چاہیں پکائیں یہ اپ کے لئے نقصان دہ نہیں ہوگی۔

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   631 Views   |   01 Feb 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about چکن کو پکانے سے پہلے دھونے کی غلطی نہ کریں ۔۔ مرغی کے گوشت سے متعلق ایسی معلومات جو پکانے سے پہلے ہر کسی کو معلوم ہونی چاہیئیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (چکن کو پکانے سے پہلے دھونے کی غلطی نہ کریں ۔۔ مرغی کے گوشت سے متعلق ایسی معلومات جو پکانے سے پہلے ہر کسی کو معلوم ہونی چاہیئیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.