تنہائی اور اکیلے پن میں ذہنی صحت اور ڈپریشن سے بچنے کے لئے گھر پر رہتے ہوئے کیا کرنا چاہیے؟ ڈپریشن موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

تنہائی اور اکیلا پن انسان کو اندر سے توڑ دیتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار ہوجاتا ہے، ایسے میں بعض اوقات یہ اکیلا پن اتنا تکلیف دہ ہو جاتا ہے کہ انسان موت کے منہ میں بھی چلا جاتا ہے، ایسے میں ایسا کیا کریں کہ یہ تنہائی آپ کو ڈپریشن میں مبتلا نہ کردے۔ اسکے لئے ہم یہاں کچھ وہ چیزیں یا طریقے بتارہے ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنی ذہنی صحت کو بحال رکھ سکتے ہیں۔

1۔ اپنے دن کی پلاننگ کریں

اس وقت دنیا میں نئے نئے وائرس متعارف ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے لوگ ایک دوسرے سے کٹتے چلے جا رہے ہیں اور ہم سب ایک عجیب و غریب طرز زندگی کی عادت اپنا رہے ہیں۔ دوسرے نوجوان نسل کے پاس اپنے بڑوں کے لئے ٹائم نہیں جس کے باعث گھر کے بڑے ڈپریشن کا شکار ہوتے چلے جاتے ہیں جوان کی ذہنی تندرستی کے لئے خطرہ ہوسکتی ہے۔ ویسے تو گھر میں سارا دن سلیپنگ سوٹ میں رہنا بڑا پوسکون ہوتا ہے لیکن ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ خود بھی اور اگر کوئی اور اس تنہائی یا اکیلے پن کا شکار ہے تو اس کو بھی اس بات پر اکسائیں کہ اپنے روز مرہ کے معمولات کو برقرار رکھیں ۔ اپنے دن کا آغاز تقریباً اسی وقت کرنے کی کوشش کریں جب آپ عام طور پرکیا کرتے ہیں اور ہر دن چہل قدمی کرنے، تفریح کرنے اور سماجی میل جول اور غور و فکر کے لئے ایک وقت مقرر کریں۔

2۔ ہر روزچست اور متحرک رہیں

متحرک رہنا ذہنی دباؤ کم کرتا ہے،انرجی لیول بڑھاتا ہے، ہمیں زیادہ چوکس بنا دیتا ہے اور ہمیں بہتر نیند حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اپنے دن کے اوقات میں جسمانی نقل و حرکت اور مصروفیات کو شامل کرنے کے مختلف طریقے تلاش کریں اور کچھ ایسے کام دریافت کریں جو آپ کے لئے دلچسپ ثابت ہوں۔ یہاں تک کہ گھر پر رہتے ہوئے بھی اپنے جسم کو متحرک رکھنے اور ورزش کرنے کے بہت سارے طریقے موجود ہوں گے۔ اس کے لئے انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا سے مدد لی جا سکتی ہے۔

3۔ تفریح کے لیے مواقع ڈھونڈیں

آرام کرنا اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے اور منفی احساسات کو ہلکا کرنے میں کچھ یوگا کی ورزشیں مدد فراہم کرسکتی ہیں۔ مراقبہ کرنے اور سانس لینے کی چند ایک مشقیں آزمائیں تاکہ پتا چلے کہ آپ کو کس چیز سے مدد ملتی ہے۔ مثال کے طور پر بعض اوقات ہم اتنے زیادہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں کہ ہمیں یاد ہی نہیں رہتا کہ سکون کا احساس کیا ہوتا ہے۔ جب بھی ایسا ہو تو پٹھوں کو بتدریج ڈھیلا چھوڑ دینے کا عمل آپ کو یہ جاننا سکھاتا ہے کہ پرسکون کس طرح ہونا ہے۔

4۔ دوسروں کے ساتھ رابطہ میں رہیں

خاص طور پر جب آپ گھر پر اکیلے ہی رہتے ہوں تو آپ کو تنہائی کا احساس ہو سکتا ہے۔ اپنے دوستوں، کنبے اور دیگر افراد کے ساتھ رابطے میں رہنے کے مختلف طریقے تلاش کریں تاکہ آپ ان کے ساتھ زیادہ قریبی تعلق محسوس کرسکیں، خواہ وہ بذریعہ میل، فون، سوشل میڈیا یا بذریعہ ویڈیو کال ہو۔ یہ عمل ویڈیو پر چائے کا ایک کپ شیئر کرنے سے لیکر ایک ساتھ آن لائن گیم کھیلنے یا محض ایک میسیج بھیجنے تک کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

5۔ پرسکون نیند لینے کی کوشش کریں

مختلف مسائل پر سوچتے رہنے کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ آپ کو نیند میں زیادہ دشواری کا سامنا ہے۔ اپنی نیند کو بہتر بنانے کے لئے آپ بہت کچھ کرسکتے/سکتی ہیں۔ یہاں تک کہ اگر ممکن ہو سکے تو ویک اینڈ پر بھی ایک ہی وقت پر بستر پر جانے اور ہر روز ایک ہی وقت پر بیدار ہونے کا معمول بنائیں، اور جہاں ممکن ہو سکےصبح کے وقت کھلی ہوا میں بیٹھنے کی کوشش کریں۔ اس سے آپ کی جسمانی گھڑی کو منظم ہونے میں مدد ملتی ہے جو آپ کو بہتر نیند لینے میں مدد دے سکتی ہے۔ بستر پر جانے کے وقت سے ایک گھنٹہ قبل اپنے فون، ٹیبلٹ، کمپیوٹر یا ٹی وی کو استعمال کرنا بند کر دیں۔ کیونکہ اس کی نیلی روشنی آپ کی نیند کو ڈسٹرب کر سکتی ہے۔

Tanhai Aur Depression Se Bachne Ke Tarikay

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Tanhai Aur Depression Se Bachne Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tanhai Aur Depression Se Bachne Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8076 Views   |   10 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

تنہائی اور اکیلے پن میں ذہنی صحت اور ڈپریشن سے بچنے کے لئے گھر پر رہتے ہوئے کیا کرنا چاہیے؟ ڈپریشن موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

تنہائی اور اکیلے پن میں ذہنی صحت اور ڈپریشن سے بچنے کے لئے گھر پر رہتے ہوئے کیا کرنا چاہیے؟ ڈپریشن موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تنہائی اور اکیلے پن میں ذہنی صحت اور ڈپریشن سے بچنے کے لئے گھر پر رہتے ہوئے کیا کرنا چاہیے؟ ڈپریشن موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔