منہ کے تڑپا دینے والے چھالوں سے نجات کے لیے یہ گھریلو ٹوٹکے ضرور آزمائیں

منہ کے چھالے ایک تکلیف دہ بیماری ہے ۔ اسے ایک خفیہ مرض بھی کہہ سکتے ہیں کیونکہ اس کی وجوہ کے بارے میں یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ معدے کی خرابی، قوت مدافعت کا کمزور ہوجانا، ذہنی دباؤیا جسم میں ضروری غذائیت کی کمی وہ چند ممکنہ وجوہ ہیں جن کے باعث منہ میں چھالے ہو سکتے ہیں ۔ ان چھالوں کی وجہ سے منہ میں تکلیف رہتی ہے اور کھانااور بولنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ منہ کے چھالوں کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ بڑھ کر منہ کے السر کی شکل اختیار کر لیتے ہیں ۔

منہ کے چھالوں کے علاج میں شہد ایک بہترین دوا کا کام دیتا ہے ۔ اس کے اینٹی مائیکوبیئل اثرات منہ کے السر کو ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں ۔

شہد کو ہلدی میں ملا کر بھی چھالوں پر لگایا جا سکتا ہے ۔

نمک کے پانی سے30 سیکنڈ زتک کلی کرنے سے چھالوں کے درد میں آرام آتا ہے ۔ نمک میں موجود سوڈیم کلورائیڈ چھالوں کے ارد گرد کے ٹشوز سے پانی کو جذب کر لیتا ہے جس سے زخم جلدی بھرتا ہے ۔ نمک کے پانی سے منہ کی صفائی بھی ہوجاتی ہے اور زخم کے باعث پیدا ہونے والے جراثیم بھی ختم ہو جاتے ہیں ۔

دہی میں موجود مفید بیکٹریا اسے دودھ سے بھی زیادہ فائدہ مند بنا دیتے ہیں ۔ یہ بیکٹریا دودھ میں موجود کاربوہائیڈریٹس کے آرگینک ایسڈ میں تبدیل ہونے کے باعث پیدا ہوتے ہیں ۔ دہی میں موجود یہ بیکٹریا چھالوں میں موجود نقصان دہ بیکٹریا کو ختم کر دیتے ہیں ۔ محض دہی کھانا ہی چھالوں کی تکلیف دور کرنے کے لیے مفید ہے ۔ روزآنہ ایک کپ دہی کا غذاکے طورپراستعمال ضرور رکھیں ۔ اس کی افادیت مزید بڑھانے کے لیے اس میں ایک چمچ شہد بھی شامل کر لیں ۔

وٹامن ای کا استعمال بھی اس امر میں فائدے مند ہو سکتا ہے ۔وٹامن ای کے کیپسول کھانے میں بھی مفید ہیں اور اسے کاٹ کر اس کا سیال چھالوں پر بھی لگایا جا سکتا ہے ۔ وٹامن ای کا تیل چھالوں میں انفیکشن نہیں ہونے دیتا اور وہ جلدی ٹھیک ہو جاتے ہیں ۔

ایلو ویرامیں درد میں راحت دینے اور زخم بھرنے کی کرشماتی خصوصیات موجود ہیں ۔ ایلو ویرا کے پتوں کو چھالوں پر براہ راست ملنے یا پانی میں ملا کر کلی کرنے سے چھالوں میں جلد آرام آجاتا ہے ۔
بشکریہ: اُردو نیوز

Moun Ke Chalon Ka Asan Gharelu Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Moun Ke Chalon Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Moun Ke Chalon Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Imran Khan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5714 Views   |   11 Feb 2022
About the Author:

Imran Khan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Imran Khan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

منہ کے تڑپا دینے والے چھالوں سے نجات کے لیے یہ گھریلو ٹوٹکے ضرور آزمائیں

منہ کے تڑپا دینے والے چھالوں سے نجات کے لیے یہ گھریلو ٹوٹکے ضرور آزمائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ منہ کے تڑپا دینے والے چھالوں سے نجات کے لیے یہ گھریلو ٹوٹکے ضرور آزمائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔