کہیں شزا کے بجائے فضا چلی گئی تو کسی کی کانپیں ٹانگ گئیں۔۔ اس سال میمز کی دنیا میں کیا ہوتا رہا؟ وائرل ہونے والے دلچسپ میمز کی ایک جھلک

اب ہنسنے کے لئے ٹی وی کھولنے یا رسالوں میں معیاری لطیفے ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں پڑتی کیوں کہ موبائل کھولتے ہی دنیا جہاں کے میمز سامنے آجاتے ہیں۔ جہاں بات ہو میمز کی وہاں پاکستانی بھی کچھ کم نہیں۔ سال 2022 میں بھی ہر چند دن بعد کوئی ایسا میم وائرل ہوتا رہا جسے دیکھ کر ہم پورا سال ہنستے رہے ہیں۔ چلیں دیکھتے ہیں اس سال کے چند وائرل میمز کی ایک جھلک

شزا فزا

ڈرامہ اگرچہ کچھ سال پرانا تھا مگر جانے کیسے پرانی کلپ وائرل ہوگئی جس میں دو جڑواں بہنیں اپنی شادی کے دن بدل جاتی ہیں۔ بس پھر کیا تھا میمز کا طوفان ہی آگیا

لاہور دا پاوا اختر لاوا

">

64سالہ اختر بھی اپنے لاہور دا پاوا سے ایسے مشہور ہوئے کہ چند دن میں ہی یوٹیوبرز ان کا کانٹینٹ کاپی کرنے لگے اور ڈھیروں میمز بن گئے۔

کیچپ بھی نہیں لے کر گئی

یہ ڈرامہ سیریل “حبس“ کا سین ہے جس میں ساس کی باتوں سے تنگ آ کر لڑکی پیزا اٹھا کر کمرے میں چلی جاتی ہے اور اس کے شوہر کا دل اتنا دکھتا ہے کہ وہ ماں سے کہتا ہے کہ دیکھا “کیچپ بھی نہیں کے کر گئی وہ“ بس پھر کیا تھا اتنے محبت کرنے والے شوہر پر راتوں رات ہزاروں میمز بن گئے

کارساز کی چڑیل

عائشہ عرف مانو کے وائرل ہوتے ہی ان کی بھی ٹرولنگ شروع ہوگئی۔ یہاں تک کہ انھیں کارساز پر کھڑا کر کے میمز بھی بنائے گئے۔ اس سب کے باوجود عائشہ مانو ابھی تک ٹاپ ٹرینڈنگ میں موجود ہیں

کانپیں ٹانگنا

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو اس وقت مذاق کا نشانہ بن گئے جب پی ڈی ایم کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے ٹانگیں کانپنے کے بجائے کانپیں ٹانگنے کے الفاظ کہہ دیے۔ اس کے آگے تو آپ جانتے ہی ہیں

شاہین شاہ آفریدی کی شریر مسکان

چند مہینے بعد دلہا بننے والے شاہین شاہ آفریدی بھی اپنی شریر مسکراہٹ کے ساتھ خوب وائرل ہوئے اور میمز بنانے والوں نے اپنے اپنے حساب سے شریر کیپشنز دے کر انھیں خوب وائرل کیا۔

2022 Ke Viral Memes

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 2022 Ke Viral Memes and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 2022 Ke Viral Memes to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1967 Views   |   30 Dec 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 October 2024)

کہیں شزا کے بجائے فضا چلی گئی تو کسی کی کانپیں ٹانگ گئیں۔۔ اس سال میمز کی دنیا میں کیا ہوتا رہا؟ وائرل ہونے والے دلچسپ میمز کی ایک جھلک

کہیں شزا کے بجائے فضا چلی گئی تو کسی کی کانپیں ٹانگ گئیں۔۔ اس سال میمز کی دنیا میں کیا ہوتا رہا؟ وائرل ہونے والے دلچسپ میمز کی ایک جھلک ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کہیں شزا کے بجائے فضا چلی گئی تو کسی کی کانپیں ٹانگ گئیں۔۔ اس سال میمز کی دنیا میں کیا ہوتا رہا؟ وائرل ہونے والے دلچسپ میمز کی ایک جھلک سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔