پانی میں کچرا آرہا ہو یا ٹنکی اندر سے خراب ہوگئی ہو۔۔ ٹنکی اور اسکے پانی کو صاف کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟ جو بنائے اسے کم پیسوں میں نئے جیسا

اکثر لوگوں کے پانی کا ٹینک آئے دن گندہ ہو جاتا ہے اور پانی میں بدبو آنے لگتی ہے اور پانی پیتے وقت متلی/قے محسوس ہوتی ہے، کچھ لوگوں کے ہاں تو کھارے پانی کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے، مگر بعض اوقات ٹینک کے گندہ ہونے یا مٹی اور کائی جمنے کی وجہ سے بھی بدبو آتی ہے۔ پانی کیونکہ روزمرہ زندگی میں بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے اسلیئے اسکی صفائی بھی اتنی ہی زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔

ٹنکی کا پانی ہم کھانا بنانے، منہ ہاتھ دھونے، نہانے اور وضو کرنے کیلیئے استعمال کرتے ہیں اسلیئے اس کا صاف اور جراثیم سے پاک پونا ضروری ہے تا کہ یہ پیٹ کی بیماریوں کا سبب نہ بنے۔ آج ہم آپکو بتائیں گے کچھ انتہائی آسان ٹپس جس سے آپ گھر میں ہی اپنی پانی کی ٹنکی اور اس میں موجود پانی کو صاف کرسکتے ہیں۔

ٹنکی کا پانی صاف کرنے کی ٹپس

٭ ٹینک میں موجود پانی کو صاف بنانے کے لئے اس میں پھٹکری ڈال کر چھوڑ دیں۔ اس سے کچرا اور گندگی نیچے بیٹھ جاتی ہے اور پانی صاف ہو جاتا ہے۔ عموماً گھروں میں یہی فارمولا استعمال کیا جاتا ہے جوکہ بہت کارآمد ہے۔

٭ اگر پانی زیادہ گندہ ہے یا ٹینک کی گہرائی زیادہ ہے تو اس میں پھٹکری کے ساتھ آپ کیلشیئم بائی کاربونیٹ نامی کیمیکل بازار سے خرید کر ڈال دیں، اس سے پانی بالکل صاف ہو جاتا ہے اور پینے میں بھی ذائقہ خراب نہیں ہوتا۔

٭ پانی کو صاف کرنے کے لئے کسی بھی کیمیکل کی دکان سے آپ سلفر پاؤڈر خرید کر بھی پانی میں ڈال سکتے ہیں اور ساتھ ہی کلورین کے چند قطرے، یہ دونوں کیمیکل ایک صاف محلول بناتے ہیں جس سے پانی میں موجود گندگی کے اثرات زائل ہو جاتے ہیں اور پانی پینے کے لئے فائدے مند ہو جاتا ہے۔

٭ اگر آپ کے یہاں کھارا پانی آتا ہے تو یاد رکھیں، کھارے پانی کو صاف تو بنایا جاسکتا ہے لیکن میٹھا نہیں کیا جاسکتا۔ اس لئے ٹینک میں یا پانی کے گیلن اور بوتلوں میں پوٹاش ایلم ضرور ڈالیئے یہ بھی پھٹکری کی ایک قسم ہے اور 50 روپے میں آسانی سے مل جاتی ہے۔

پانی کی ٹنکی صاف کرنے کا طریقہ

ٹنکی صاف کرنے کا طریقہ سمجھنے کیلیئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں

Tenki Saaf Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Tenki Saaf Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tenki Saaf Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2599 Views   |   02 Mar 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پانی میں کچرا آرہا ہو یا ٹنکی اندر سے خراب ہوگئی ہو۔۔ ٹنکی اور اسکے پانی کو صاف کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟ جو بنائے اسے کم پیسوں میں نئے جیسا

پانی میں کچرا آرہا ہو یا ٹنکی اندر سے خراب ہوگئی ہو۔۔ ٹنکی اور اسکے پانی کو صاف کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟ جو بنائے اسے کم پیسوں میں نئے جیسا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پانی میں کچرا آرہا ہو یا ٹنکی اندر سے خراب ہوگئی ہو۔۔ ٹنکی اور اسکے پانی کو صاف کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟ جو بنائے اسے کم پیسوں میں نئے جیسا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔