ہڈیوں کا درد بھی کم ہو اور بھاری پن بھی نہ ہو۔۔ فرش پر بیٹھ کر کھانا کھانے کے چند فائدے جن سے آپ میزکرسی پر کھانا بھول ہی جائیں گے

ہماری دیسی ثقافت میں کہا جاتا ہے کہ کھانا کھاتے وقت فرش پر بیٹھنا اچھا رہتا ہے۔ ہمارے گھرانوں میں پرانے وقتوں سے رواج ہے کہ جب زیادہ مہمان آئیں تو فرشی دسترخوان بچایا جاتا ہے اورا س پر بہت اہتمام سے کھانا چنا جاتا ہے اور مہمانوں کو اس پر بٹھا کر کھانا کھلانا باعث عزت سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اب کھانے کی میز کا رجحان پچھلی چند دہائیوں میں رائج ہوگیا ہے۔ کمر اور ہڈیوں کے مسائل کی وجہ سے بہت سے لوگ کرسی پر بیٹھ کر کھانا کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ لیکن گھر کے بزرگ لوگوں کو اس طرح کھانے سے منع کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اگر دیکھا جائے تو بڑے بڑے ہوٹلوں میں بھی اب بوفے سسٹم میں لوگ کھڑے ہوکر ہی کھانا لیتے جاتے ہیں اور کھاتے جاتے ہیں۔ پھر شادیوں میں بھی اب یہی رواج دیکھنے میں آتا ہے کہ کھڑے ہوکر کھانا کھایا جا رہا ہوتا ہے۔

لیکن ماہرین کی رائے یہ ہے کہ اگر آپ بیٹھ کر کھانا ٹھیک سے نہیں کھاتے ہیں تو نظام ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے۔ ماہرین صحت اکثر فرش پر پاؤں رکھ کر کھانے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ ہم بہت سی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اگر اس عادت کو ہم سنت کے تناظر میں دیکھیں تو پتہ چلے گا کہ ہمارے نبیﷺ نے بھی کھانا کھاتے ہوئے ایک پیر موڑ کر اور ایک گھٹنہ اٹھا کر بیٹھنے کی ہدایت کی ۔ اس سے کھانا درست طریقے سے ہضم ہونے میں بھی مدد ملتی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ فرش پر بیٹھ کر کھانے کے کیا فوائد ہیں۔

1۔ فوکس کھانے پر رہتا ہے :

کھانا چبانا ضروری ہے۔ اگر آپ فرش پر بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں تو آپ کی پوری توجہ کھانے پر ہوتی ہے۔ نیچے بیٹھ کر کھانے میں پوری توجہ کھانے پر رہتی ہے اور بیٹھنے کے بعد کھانا اچھی طرح چبایا جاتا ہے اور قبض کی شکایت نہیں رہتی۔

2۔ زیادہ کھانا نہیں کھایا جاتا:

فرش پر بیٹھ کر کھانا کھانے پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرتا ہے۔ جب آپ ایک ٹانگ لپیٹ کر اور ایک ٹانگ کھڑی کر کے بیٹھتے ہیں تو اس سے معدہ اور پیٹ دبا رہتا ہے اور آپ ضرورت سے زیادہ کھانا نہیں کھا سکتے۔ زیادہ کھانا اپھارہ اور بھاری پن کا باعث بن سکتا ہے۔ گنجائش رکھ کرکھانا کھانے سے وزن میں اضافہ نہیں ہوتا۔ یہ موٹاپے، دل کی بیماری، ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔

3۔ ہڈیوں کے درد کو کم کرتا ہے:

اپنی رانوں کو فرش پر رکھ کر کھانے سے ریڑھ کی ہڈی اور گردن دونوں کو کافی کھنچاؤ آتا ہے۔ جس سے جسم کو سکون ملتا ہے۔ مستقبل میں کمر درد یا ہڈیوں کے درد کا کوئی مسئلہ نہیں رہتا۔

Farsh Per Beth Kar Khana Khane Ke Fayde

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Farsh Per Beth Kar Khana Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Farsh Per Beth Kar Khana Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In News  |   0 Comments   |   2290 Views   |   10 Oct 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 November 2024)

ہڈیوں کا درد بھی کم ہو اور بھاری پن بھی نہ ہو۔۔ فرش پر بیٹھ کر کھانا کھانے کے چند فائدے جن سے آپ میزکرسی پر کھانا بھول ہی جائیں گے

ہڈیوں کا درد بھی کم ہو اور بھاری پن بھی نہ ہو۔۔ فرش پر بیٹھ کر کھانا کھانے کے چند فائدے جن سے آپ میزکرسی پر کھانا بھول ہی جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہڈیوں کا درد بھی کم ہو اور بھاری پن بھی نہ ہو۔۔ فرش پر بیٹھ کر کھانا کھانے کے چند فائدے جن سے آپ میزکرسی پر کھانا بھول ہی جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔