ہمارے درمیان بھی کئی لڑائیاں ہوئیں اور.. جبران ناصر نے طلاق یافتہ لڑکی سے شادی کیوں کی؟

"معاشرہ بھی انسان کی پرورش کرتا ہے. جب ہم بڑے ہورہے ہوتے ہیں کوئی یہ نہیں سوچتا کہ ایسی لڑکی سے شادی کروں گا جس کی پہلے ایک شادی ہوچکی ہوگی. میں نے بھی ایسا نہیں سوچا تھا لیکن جب آپ کسی کو جانتے ہیں سمجھتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں تو اس کا ماضی اہمیت نہیں رکھتا. مجھے ان کے آنے والے کل کے ساتھ زندگی گزارنی ہے جو گزر گیا میں اس میں موجود نہیں تھا اس لئے اس کے بارے میں سوچنا اہمیت نہیں رکھتا"

یہ کہنا ہے معروف سیاست دان، وکیل اور سماجی کارکن جبران ناصر کا جنھوں نے انٹرویو دیتے ہوئے اہلیہ اور اداکارہ منشا پاشا کی پہلی شادی اور طلاق کے حوالے سے گفتگو کی.

جبران ناصر کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے دونوں کئی سال سے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور یہ طے کر لیا تھا کہ دونوں کی شادی نہیں بھی ہوئی پھر بھی دوستی کا رشتہ قائم رہے گا.

منشا اور جبران کا شادی شدہ زندگی کے متعلق کہنا تھا کہ شروعات میں انھیں بھی ساتھ رہنے میں مسائل ہوئے. چونکہ دونوں ہی غصے کے تیز ہیں اس لیے لڑائی جھگڑے ہوتے تھے جن پر دھیرے دھیرے قابو پایا. ایک دوسرے کے مزاج کو سمجھا اور برداشت پیدا کی.

جبران ناصر نے مزید کہا کہ اگر کسی کی شادی نہیں بھی ہوتی تو بھی کوئی دوستی، تعلق یا پسندیدگی ضرور ہوتی ہے لیکن یہاں زندگی ختم نہیں ہوجاتی اس لئے کسی طلاق یافتہ کو جج کرنا مناسب نہیں اور آنے والے کل پر غور کرنا چاہیے.

Jibran Nasir And Mansha Pasha Interview

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Jibran Nasir And Mansha Pasha Interview and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jibran Nasir And Mansha Pasha Interview to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   4996 Views   |   17 Feb 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ہمارے درمیان بھی کئی لڑائیاں ہوئیں اور.. جبران ناصر نے طلاق یافتہ لڑکی سے شادی کیوں کی؟

ہمارے درمیان بھی کئی لڑائیاں ہوئیں اور.. جبران ناصر نے طلاق یافتہ لڑکی سے شادی کیوں کی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہمارے درمیان بھی کئی لڑائیاں ہوئیں اور.. جبران ناصر نے طلاق یافتہ لڑکی سے شادی کیوں کی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔