کیا کوئی آپ سے واٹس ایپ پرجھوٹ بول رہا ہے تو ان باتوں سے آپ اس کا جھوٹ پکڑسکتے ہیں

پہلے زمانے میں جب رابطہ کے ذرائع محدود ہوتے تھے لوگ یا تو آمنے سامنے بیٹھ کر بات کیا کرتے تھے یا خط وکتابت کا سہارا لیا جاتا تھا چونکہ یہ ذرائع بھی ہر ایک کی دسترست میں نہیں ہوتے تھے تو لوگ اپنی ہر بات سچائی اور مکمل ایمانداری سے بیان کرتے تھے۔لیکن فی زمانہ حالات بدل چکے ہیں سائنسی ترقی کی بدولت اب رابطہ کے ذرائع تو کثیر ہو گئے ہیں لیکن انسان میں اخلاص کم ہوگیا ہے۔اب انٹرنیٹ کا دور ہے موبائل سے آپ کہیں بھی کسی جگہ فوری رابطہ کر سکتے ہیں۔اسی حساب اب جھوٹ کی بھی کثرت ہو گئی ہے،یہی وجہ ہے کہ اس زمانے میں کسی کا جھوٹ پکڑنا کافی مشکل ہوگیا ہے۔ اب لوگ بات کرنے کے لئے مختلف ذرائع استعمال کرتے ہیں ان میں واٹس ایپ اور میسینجر سر فہرست ہے۔اگر آپ کے دوست یا چاہنے والے آپ سے رابطہ کرتے ہوئے اس طرح کی باتوں کو اپنائیں تو آپ سمجھ جائیں کہ وہ آپ سے جھوٹ بول رہیں ہیں۔

میسج کا جواب نہ دینا

اگر آپ اپنے دوست یا چاہنے والے کو ایک دن میں تین میسج کرتے ہیں اور جواب میں ہفتے میں تین میسج موصول ہو تو جان لیں اس کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے یا تو آپ سے تغافل برت رہیں ہیں یعنی اگنور کر رہیں ہیں، یاوہ نہیں چاہتے کہ آپ سے بات کریں۔

بات کرنے کے طریقہ کار کو بار بار تبدیل کرنا

اپنے بارے میں بڑی بڑی باتین کرنا،اور تفصیل جاننے پر خاطر خواہ جواب نہ دینا یا بات بدل دینا۔اکثر اپنی بات ادھوری لکھنا،اور اس کے آگے جواب نہ دینا۔ان ساری باتوں کا مطلب ہے کہ وہ آپ سے بات نہیں کرنا چاہ رہا ہے کہ کہیں اس کا جھوٹ پکڑا نہ جائے۔

میسج کا فوری جواب نہ دینا

جب کوئی میسج کرتا ہے تو سب کی پہلی ترجیح یہ ہوتی ہے کہ اس کا فوراً جواب دیں مگر جو شخص آپ کے ساتھ جھوٹ بول رہا رہوگا تو وہ فوراًجواب نہیں دے گا وہ سوچے گا کہ اس کا جواب کیا دے وقت لگے اور صحیح جواب تلاش کرے گا۔

سمبل کا استعمال کرنا

ایسا شخص آپ کی بات کا اگر کبھی جواب دے گا تو سمبل کے ذریعے دیگا۔اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ایک تو وہ آپ سے بات کرنا نہیں چاہتا اور دوسرا اس ڈر سے کہ آپ اس کا جھوٹ نہ پکڑ لیں۔

ایک ہی ٹاپک پر بات کرنا

میسج پر کسی ایسے ٹاپک پر بات کرنا جودونوں کے لئے پسندیدہ ہو تو وہ بات نہیں کرے گا بلکہ ٹاپک کو تبدیل کر دے گا،یا بات ادھوری چھوڑ کر بات ختم کردیگا۔

آسان سوال کا پیچیدہ جواب دینا

جب آپ اس سے آسان سا سوال کریں گے کہ آپ وہاں کیوں نہیں آئے یا گئے تو وہ اس کے جواب میں ایک ایسی کہانی پیش کریں گے جو آپ کو بھی سمجھ نہیں آئے گی۔بلا وجہ جواب کو گھماکر دیں گے اس سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ وہ جھوٹ سے کام لے رہیں ہیں۔

Ap Jhooty Insan Ko Kese Pakar Sakty Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ap Jhooty Insan Ko Kese Pakar Sakty Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ap Jhooty Insan Ko Kese Pakar Sakty Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In News  |   0 Comments   |   1949 Views   |   14 Oct 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا کوئی آپ سے واٹس ایپ پرجھوٹ بول رہا ہے تو ان باتوں سے آپ اس کا جھوٹ پکڑسکتے ہیں

کیا کوئی آپ سے واٹس ایپ پرجھوٹ بول رہا ہے تو ان باتوں سے آپ اس کا جھوٹ پکڑسکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا کوئی آپ سے واٹس ایپ پرجھوٹ بول رہا ہے تو ان باتوں سے آپ اس کا جھوٹ پکڑسکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔