کھانے پینے کی ہر چیز میں اللہ نے شفاء رکھی ہے۔ سبزیاں ہوں یا پھل، مچھلی ہو یا بڑے جانوروں کا گوشت۔ ہر ایک چیز میں غذائیت و افادیت پائی جاتی ہے۔ لیکن بے جا استعمال صحت پر مضر اثرات بھی مرتب کرتا ہے۔ اس سے قبل ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ لڑکیوں کو مرغی کا گوشت نہیں کھانا چاہیے کیونکہ یہ ان کے جسم میں جلد بڑھانے والے ہارمونز کو پیدا کرتا ہے جس سے بچیاں جلدی بالغ ہو جاتی ہیں لیکن آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ مرد حضرات کو کون سا گوشت ہفتے میں 1 مرتبہ لازمی کھانا چاہیے؟
٭ مرد حضرات لازمی کون سا گوشت کھائیں؟
مردوں کو چاہیے ہفتے میں ایک مرتبہ گائے کا گوشت لازمی کھائیں کیونکہ اس میں پروٹین اور لحمیات کی مقدار ان کے ہارمونز یعنی ٹیسٹیسٹیرون کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے جس کی وجہ سے مردوں میں طاقت بھی پیدا ہوتی ہے اور وہ بچے پیدا کرنے کی صلاحیت رکھ پاتے ہیں۔
مزید کیا کچھ کھائیں؟
٭ بے اولادی یعنی بانجھ پن کو ختم کرنے کے لئے ادویات کے ساتھ بڑی مچھلی سالمن کا گوشت کھانا چاہیے کیونکہ اس میں موڈ ریفرشنگ ہارمونز بھی پائے جاتے ہی اور ساتھ ہی اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جس سے مردانہ کمزوری کا گھریلو علاج کیا جا سکتا ہے۔