بال بڑھانے ہیں تو ایلوویرا استعمال کریں، جانیئے ایلو ویرا میں پوشیدہ قدرتی خزانے جو آپ کے چہرے اور بالوں کو خوبصورت بنائیں

ایلو ویرا جسے عام زبان میں گھیکوار, داربو, شبپار, نوکدار پتوں والا پودا بھی کہا جاتا ہے ایلو پودوں کے پتوں سے نکلا ہوا جیل ہے۔ لوگ اسے ہزاروں سالوں سے جلد کو ٹھیک کرنے اور نرم کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ یہ بالوں اور جلد کے امراض سمیت بہت سی بیماریوں کا ایک طویل عرصے سے لوک علاج بھی رہا ہے۔ ایسی کوئی غذا نہیں ہے جس میں ایلو ویرا کی غذائیت ہو، اس لیے اسے سپلیمنٹ یا جیل کی صورت میں استعال کیا جاتا ہے.

ایلو ویرا کے فائدے:

تحقیق جلد کے علاج کے طور پر مقامی ایلو ویرا کے قدیم استعمال کی حمایت کرتی ہے، مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ایلو جیل جلد کے علاج میں مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ یہ بالوں, اور جسم کے اندرونی مسائل کے حل کا بہترین ذریعہ ہے۔

ایلو ویرا سیرم:

یہ سیرم آپ کے چہرے کو چمکدار اور جوان رکھے گا. اسے بنانے کے لئے آپکو چاہئے
۔ ایلو ویرا (جیل یا پتے کا گودا)
بادام یا ناریل کا تیل (جو آپ کی جلد کے لئے موضوع ہو)
۔ وٹامن ای کی دو کیپسول
ان تینوں اجزاء کو آپس میں ملا کے ایک سیرم تیار کرلیں اور اسے اسپرے بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ لیں، روزانہ رات کو چہرے پر لگا کے سو جائیں۔

ایلو ویرا فیس پیک:

اگر آپ کا چہرہ بے رونق اور مرجھا گیا ہے اور رنگ بھی خراب ہو گیا ہے تو اس فیس پیک کے استعمال سے آپکے چہرے کو ملے گا چاند جیسا نکھار۔
۔ ایلو ویرا (جیل یا گودا) ایک چمچ
۔ بیسن دو چمچ (چاول کا آٹا بھی استعمال کر سکتے ہیں)
۔ عرقِ گلاب حسبِ ضرورت
ان سب کو اچھے سے ملا کر پیک تیار کرلیں اور ہفتے میں دو بار اسے چہرے پہ لگائیں آپ خود واضح فرق محسوس کریں گی۔

ایلو ویرا تیل:

اگر آپ کے بال بہت زیادہ گر رہے ہیں یا کمزور ہو رہے ہیں تو اس کے لیے آپ یہ تیل ہفتے میں دو بار استعمال کریں کریں. تیل بنانے کیلئیے آپکو چاہئے؛
ایلو ویرا چار کھانے کے چمچے
ناریل کا تیل ایک کپ
کلونجی ایک چائے کا چمچ
میتھی دانہ ایک چائے کا چمچ
سب سے پہلے ایک برتن میں ناریل کا تیل ڈالیں اور اسے ہلکی آنچ پر گرم کریں, جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں ایلوویرا ڈال کر پکائیں جب وہ ہلکا براؤن ہو جائے تو اس میں میتھی دانہ اور کلونجی شامل کر کے دس منٹ تک پکائیں پھر چولہا بند کر دیں. ٹھنڈا ہونے پر اسے کانچ کی بوتل میں چھان کر رکھ دیں. یہ تیل ہفتے میں تین دن استعمال کریں۔

ایلو ویرا استعمال کرنے کا طریقہ:

بہت سی خواتین کو معلوم نہیں ہوگا کہ اگر ایلو ویرا کو صحیح طریقے سے استعمال نہ کیا جائے تو یہ نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے. اسی لیے آپ جب بھی ایلویرا استعمال کریں تو سب سے پہلے اسے اوپر نیچے کی طرف سے کاٹ کر پانی میں دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں ایسا کرنے سے اس میں موجود تمام جراثیم ختم ہو جائیں گے۔

Aloe Vera Ka Tail

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Aloe Vera Ka Tail and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aloe Vera Ka Tail to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shagufta  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   30365 Views   |   17 Aug 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Shagufta is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shagufta is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بال بڑھانے ہیں تو ایلوویرا استعمال کریں، جانیئے ایلو ویرا میں پوشیدہ قدرتی خزانے جو آپ کے چہرے اور بالوں کو خوبصورت بنائیں

بال بڑھانے ہیں تو ایلوویرا استعمال کریں، جانیئے ایلو ویرا میں پوشیدہ قدرتی خزانے جو آپ کے چہرے اور بالوں کو خوبصورت بنائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بال بڑھانے ہیں تو ایلوویرا استعمال کریں، جانیئے ایلو ویرا میں پوشیدہ قدرتی خزانے جو آپ کے چہرے اور بالوں کو خوبصورت بنائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔