کان سے پانی بہنا اور درد انفیکشن کی علامات ہیں۔ وہ 6 عام تیل جو کان کی تکلیف کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں

کان میں وائرس یا بیکٹیریا کی موجودگی اور افزائش انفیکشن کا سبب بنتی ہے ۔ کان کے درمیانے حصے میں چونکہ سر سے جڑی ہڈی ہوتی ہے اس لئے کان کا درد دماغ تک جاتا محسوس ہوتا ہے۔ کان کا دائمی انفیکشن کان کے اندرونی حصے کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتا ہے۔

کان کے انفیکشن کی علامات کیا ہیں

چھری گھونپنے جیسا تیز درد
سوجن
سیال کا بہاؤ
کم سماعت
پیپ جیسا پانی بہنا
البتہ بچوں میں کان کے افیکشن کی مختلف علامات ہوتی ہیں
کان میں کھنچاؤ
کان میں کچھ بھرا ہوا محسوس ہونا
سننے میں دشواری
بخار
بھوک میں کمی

اگر بچہ بہت چھوٹا ہے تو وہ اپنی تکلیف بتا نہیں سکے گا لیکن سونے میں دشواری، معمول سے زیادہ رونا، بے چینی، چڑچڑاپن بھی کان کے انفیکشن کی علامات ہوسکتی ہیں۔

کان میں انفیکشن کی وجوہات

کان کی صفائی کا خیال نہ رکھنے سے بیکٹیریا یا وائرس کی افزائش ہوتی ہے جس کی وجہ سے کان میں انفیکشن ہوسکتا ہے اس کے علاوہ کان کو زور سے رگڑ کر صاف کرنے سے زخم بن سکتا ہے جس میں جراثیم کی افزائش بھی انفیکشن کا باعث بن سکتی ہے۔ نزلے اور گلےخراب میں بننے والا بلغم کان کی نالیوں میں پھنس جاتا ہے اور انفیکشن پیدا کرتا ہے۔ ہینڈز فری کا بہت زیادہ استعمال اور مختلف لوگوں کے زیرِ استعمال ہینڈز فری بھی کان کے انفیکشن کی ایک وجہ ہے۔

قدرتی تیلوں سے کان کے انفیکشن کا علاج

گھروں میں سرسوں کے تیل سے کان صاف کرنے کا مشورہ تو دیا ہی جاتا ہے البتہاس کے علاوہ بھی کچھ قدرتی تیلوں میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل خصوصیات موجود ہوتی ہیں جن کی وجہ سے انفیکشن سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔ البتہ درد یا سیال کا بہاؤ زیادہ ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنے میں دیر نہ کریں۔ کان کے انفیکشن میں مدد کرنے والے تیلوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں لیکن دھیان رہے یہ تیل ایک یا دو قطرے لے کر کیرئیر آئل مثال کے طور پر زیتون کے ایک چمچ تیل میں ملا کر استعمال کریں۔
1- نیم کا تیل
2- تلسی کا تیل
3- سرسوں کا تیل
4- لہسن کا تیل
5- پودینے کا تیل
6- ٹی ٹری آئل

یہ تمام تیل جلن کم کرنے اور بیکٹیریا کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان میں سے کسی بھی ایک تیل کے ایک یا دو قطرے ایک چائے کا چمچ کیرئیر آئل(زیتون ، جوجوبا یا ناریل کا تیل) میں ملا کر ڈراپر کی مدد سے کان میں ڈالیں۔ دن میں دو سے تین قطرے درد میں واضح طور پر کمی لے آئیں گے۔ یہ تیل کسی اچھے میڈیکل یا بڑے گروسری اسٹور سے خریدے جاسکتے ہیں

Ear Infection Ki Alamat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ear Infection Ki Alamat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ear Infection Ki Alamat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Musaddiq  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7319 Views   |   27 Nov 2021
About the Author:

Musaddiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Musaddiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 April 2024)

کان سے پانی بہنا اور درد انفیکشن کی علامات ہیں۔ وہ 6 عام تیل جو کان کی تکلیف کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں

کان سے پانی بہنا اور درد انفیکشن کی علامات ہیں۔ وہ 6 عام تیل جو کان کی تکلیف کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کان سے پانی بہنا اور درد انفیکشن کی علامات ہیں۔ وہ 6 عام تیل جو کان کی تکلیف کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔