کیا نوال سعید کو شعیب ملک نے پیغام بھیجا تھا؟ اداکارہ نے پروگرام میں انکشاف کردیا

پاکستانی شوبز کی خوبرو اداکارہ نوال سعید ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ چند ماہ قبل نوال سعید نے ایک پروگرام میں پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے تعریفی پیغامات موصول ہونے کا ذکر کیا تھا اب اس بات کا چرچہ دوبارہ ہو رہا ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی۔

دوران انٹرویو انہوں نے متعدد سوالات کے جواب دے کر مداحوں کو خود سے متعلق مزید جاننے کا موقع فراہم کیا۔

شو کے میزبان اعجاز اسلم نے نوال سعید کو چھیڑتے ہوئے اُن کے ایک پرانے بیان کا حوالہ دیا، اعجاز اسلم کا کہنا تھا کہ نوال سعید کو بھی رات گئے کرکٹرز کے میسجز آتے ہیں۔

اس پر نوال سعید نے کہا کہ اوہ میرے خدایا میں اس سے متعلق بات نہیں کر رہی۔

شو کے دوران شو کے میزبان اعجاز اسلم اور نادیہ خان نے نوال سعید سے کہا کہ آج آپ نام بتادیں بس۔

بعد ازاں دونوں میزبان نے کرکٹرز کے نام لینا شروع کر دیئے جس میں نسیم شاہ کا نام لیا گیا۔

نسیم شاہ کے نام پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُنہیں میسج کرنے والا شادی شدہ تھا۔

اس عندیے کے بعد اعجاز اسلم اور نادیہ خان نے اداکارہ ثناء جاوید کے شوہر، شعیب ملک کا بھی نام لیا مگر نوال سعید اس پر کچھ نہ بولیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک بار وہ ایک شو کے دوران اس موضوع پر بات کر چکی ہیں اور اُن کی زبان سے نام بھی نکل چکا ہے، وہ اب اس پر مزید بات نہیں کرنا چاہتیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ کا اسی موضوع پر ایک پرانا کلپ بھی خوب وائرل ہوا تھا۔

اداکارہ نوال سعید نے میزبان و اداکار مومن ثاقب کے شو میں بھی کسی کا نام لیے بغیر یہ دعویٰ کیا تھا کہ اُنہیں اداکاروں کے نہیں بلکہ پاکستانی کرکٹرز کے بہت میسجز آتے ہیں، کرکٹرز پیغامات میں اُن کے حُسن کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں۔

Did Shoaib Malik Send Message To Nawal Saeed

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Did Shoaib Malik Send Message To Nawal Saeed and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Did Shoaib Malik Send Message To Nawal Saeed to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   1203 Views   |   01 Apr 2024
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیا نوال سعید کو شعیب ملک نے پیغام بھیجا تھا؟ اداکارہ نے پروگرام میں انکشاف کردیا

کیا نوال سعید کو شعیب ملک نے پیغام بھیجا تھا؟ اداکارہ نے پروگرام میں انکشاف کردیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا نوال سعید کو شعیب ملک نے پیغام بھیجا تھا؟ اداکارہ نے پروگرام میں انکشاف کردیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔