ماہواری کے دوران اکثر خواتین اور لڑکیوں کو جسم کے مختلف حصوں میں پیٹ درد کی شکایت بڑھ جاتی ہے اور اس کی وجہ سے یہ چڑاچڑاہٹ اور بے چینی کا شکار رہتی ہیں۔ کسی کے پیٹ میں درد تو کسی کو ٹانگوں میں درد، کسی کی پنڈلیوں میں درد تو کچھ خواتین کو گٹھنوں کے درد کی شکایت ہوتی ہے جو کہ بڑی تکلیف دہ ہوتی ہے۔ اکثر خواتین تو پین کلر فوراً کھا لیتی ہیں اور کچھ وقت میں ان کا درد کنٹرول ہو جاتا ہے پھر دوبارہ ہو جاتا ہے۔ مگر کوئی بھی دوائی ایسے خود سے بغیر ڈاکٹر کی اجازت کے کھانا مضرِ صحت ہے۔ لیکن کچھ ایسے کھانے بھی ہیں جو قدرتی طور پر جسم کو صحت کو بھی دیتے ہیں اور ماہواری کے درد سے بچانے میں مددگار بھی ہوتے ہیں۔
ٹپس:
٭ ایلوویرا:
ایلوویرا جیل کو باریک پیس کر اس میں شہد مکس کریں اور پی لیں یہ آپ کو درد سے بھی بچاتا ہے ساتھ ہی گٹھنوں کے درد میں مفید بھی ہے۔ کیونکہ اس میں وٹامنز منرلز، امائنوایسڈز اور اینٹی آکسائیڈینٹ، کلوجن اور پروٹولائٹک انزائمز پائے جاتے ہیں جو خواتین کی صحت کے لیئے بہت اہم ہیں۔
٭ سونٹھ:
لڑکیوں کو چاہیئے کہ وہ سونٹھ اور گُڑ کا قہوہ بنا کر پیئیں، کیونکہ اس سے ان کے اندرونی نظام میں پیچیدگیوں کے مسائل ختم ہوں گے اور ماہواری کے دوران کمزوری نہیں ہوگی۔ کیونکہ سونٹھ میں تھائیمن اور کیلشیئم پائے جاتے ہیں۔
٭ نیم کا قہوہ:
اگر ماہواری کے دنوں میں ٹانگوں اور پیٹ میں درد ہو تو ایک کپ پانی میں نیم کے پتے اور ادرک کا رس مکس کرکے ابالیں اور اس کو پی لیں اس سے درد میں جلد راحت ملتی ہے۔ کیونکہ نیم میں امائنو ایسڈ، فاسفورس، میگنیشئیم، نائٹروجن، سلفر اور ٹیننک ایسڈ پایا جاتا ہے جن کے خواص جسم کو مختلف دردوں سے بچاتے ہیں۔
٭ گاجر:
ماہواری کے درد ایسی غذائیں جن میں وٹامن اے پایا جائے ان کو کھانا مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس لئے گاجر سب سے مفید اور کارآمد ہے۔ اس کا جوس پیئیں، سلاد کے طور پر کھائیں یا دو چممچ گاجر کے بیج میں ایک چمچ گُڑ ایک گلاس پانی میں ابال کر دوارنِ ماحوای پیئیں اس سے آپ کو جلد آرام ملے گا۔
٭ ادرک:
ادرک میں اینٹی آکسیڈنٹ شامل ہوتے ہیں جو جسم درد کو بھی ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں ساتھ ہی اندرونی صحت کو بھی بحال رکھتے ہیں۔ ایک انچ ادرک کے ٹکڑے کو ایک کپ پانی میں اُبالیں اور اس میں ایک چمچ زیرہ شامل کرکے پکائیں اور پی لیں۔
زیرے میں موجود اینٹی انفلامیٹری خصوصیات ریلیکسنٹ کا کام کرتی ہیں اور جلد ہی درد کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mahwari Ke Dard Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mahwari Ke Dard Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.