سمبلو ہر قسم کے کینسر کو بھی مات دے سکتی ہے ۔ سمبلو بوٹی کیا ہے؟ جانیئے اس کے حیران کر دینے والے فوائد اور طریقہ استعمال

جڑی بوٹیوں سے بڑی بڑی بیماریوں کا علاج صدیوں سے چلا آ رہا ہے، یہ بوٹیاں کسی نعمت سے کم نہیں جو ہمیں کئی مہلک بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں انہیں میں ایک بوٹی سمبلو ہے جس کا استعمال آپ کو حیرت انگیز طور پر کینسر سے بھی نجات دلا سکتا ہے۔

سمبلو بوٹی کیا ہے؟

سُمبلو کا لاطینی نام بربیرس اریسٹاٹا ہے اور یہ نباتات کے خاندان زرشکیہ سے تعلق رکھتی ہے پاکستان اور انڈیا میں اسی کو سُمبل، سمل ، سُمبلو یا سُملو کہتے ہیں یہ پودا عام کانٹے دار جھاڑی ہے جس کی جڑ زرد رنگ کی ہوتی ہے، سمبلو کی جڑ کاٹ کر اس پر سے چھلکا اتارتے ہیں اور سائے میں خشک کر لیتے ہیں، یہ چھلکا زرد رنگ کا اور ذائقے میں کڑوا ہوتا ہے، اس علاوہ اس کا پھل کھایا بھی جاتا ہے جس کا ذائقہ ترش ہوتا ہے، سُمبلو کی جڑ کا سفوف سرطان کے مریضوں کا شفا بخش علاج ثابت ہو سکتا ہے۔

• سمبلو بوٹی کے حیرت انگیز فوائد

• ہر قسم کے کینسر کا علاج

سمبلو بوٹی کا سب سے اہم اور سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس بوٹی کی جڑ کو سکھا کر اس کا سفوف بنا کر استعمال کرنے سے ہر قسم کے کینسر سے بچا سکتا ہے یہ حیرت انگیز طور پر کینسر کو مات دینی کی صلاحیت رکھتی ہے، اس کے لئے سُمبلواور ہموزن ہلدی کو باریک پیس کر ڈبل زیرو کے کیپسول بھر لیں اور ایک کیپسول صبح وشام بعد از غذا، ہمراہ دودھ استعمال کریں، چند ماہ میں کینسر کا نام و نشان نہ رہے گا۔

• چھاتی کا کینسر

چھاتی کا کینسر پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کی زندگی سے جڑا ایک اہم مسئلہ ہے، اس کے لئے بھی سمبلو بوٹی کا استعمال بےحد مفید ہے چھاتی کے سرطان (کینسر) میں کشتہ سنکھ، ہلدی اور سُمبلو ہم وزن باریک پیس کر ایک ایک ماشہ کے کیپسول بھر لیں اور صبح، دوپہر، شام بعد از غذا دودھ کے ساتھ استعمال کریں، اس سے کینسر کے جراثیموں کا حیرت انگیز طور پر خاتمہ ہو جائے گا۔

• دماغی رسولی (برین ٹیومر) کا خاتمہ

آپ سوچ بھی نہیں سکتے ہوں گے کہ زمین کی تہہ میں چھپی ایک جڑی پودے کی جڑ میں قدرت نے اتنا بڑے بڑے فوائد رکھے ہیں کہ سانس کو بھی پیچھے چھوڑ سکتی ہے، درخت سَرس کی چھال، کشتہ سنکھ، سُمبلو اور ہلدی میں ہم وزن چینی شامل کر کے زیرو کے کیپسول میں چاررتی کے برابر بھر لیجئے۔ صبح، دوپہر اور شام بعد غذا عرق دھماسہ کے ساتھ ایک ایک کیپسول استعمال کریں، تین سے چار ماہ تک دوا کا استعمال جاری رکھیں اس کے استعمال سے دماغی رسولی (برین ٹیومر) کا خاتمہ ہو جائے گا۔

• گلے کی تکلیف اور منہ کے امراض

سُمبلو کومنہ کے مختلف امراض میں استعمال کیا جاسکتا ہے جہاں یہ بوٹی اُگتی ہے وہاں کے مقامی لوگ اسے گلے کے درد سے نجات کے لئے استعمال کرتے ہیں گلے میں تکلیف ہو تو اس کا چھلکا منہ میں رکھ کر سو جائیے۔ اس کا کڑوا پانی حلق سے اترتا رہتا ہے اور صبح تک تکلیف ختم ہو جاتی ہے۔

• دانت کا درد

دانت کا درد انسان کی جان نکال دیتا ہے اس میں بھی سمبلو بوٹی بےحد فائدے مند ثابت ہوتی ہے دانت کے درد اور ہلتے ہوئے دانت قائم رکھنے کے لئے جڑ سُمبلو، جڑ پان اور عناب ہم وزن ملا کر ۲-۲ ماشہ صبح و شام بعد غذا دودھ کے ساتھ کھا لیں اس سے دانت بےحد مضبوط ہو جائیں گے اور درد باقی نہیں رہے گا۔

• گردن کے مہرے یا پسلیوں کا درد

یہی نہیں بلکہ گردن، پسلیوں اور مہروں کے درد میں بھی سمبلو بوٹی کا استعمال بہت مفید ہے اگر پسلیوں یا گردن کے مہروں میں درد ہو تو سُملو کا پوڈر، ایک ماشہ رات کونیم گرم دودھ سے لیں کچھ ہی دِنوں میں آرام آجائے گا۔

Samblu Booti Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Samblu Booti Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Samblu Booti Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   11658 Views   |   16 Oct 2023
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 October 2024)

سمبلو ہر قسم کے کینسر کو بھی مات دے سکتی ہے ۔ سمبلو بوٹی کیا ہے؟ جانیئے اس کے حیران کر دینے والے فوائد اور طریقہ استعمال

سمبلو ہر قسم کے کینسر کو بھی مات دے سکتی ہے ۔ سمبلو بوٹی کیا ہے؟ جانیئے اس کے حیران کر دینے والے فوائد اور طریقہ استعمال ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سمبلو ہر قسم کے کینسر کو بھی مات دے سکتی ہے ۔ سمبلو بوٹی کیا ہے؟ جانیئے اس کے حیران کر دینے والے فوائد اور طریقہ استعمال سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔