ہم اکثر باغوں اور گھروں کے باغیچوں میں گلِ سُرخ یعنی گلاب کے پھول اُگے دیکھتے ہیں جو ہمیں ایک فرحت بخش احساس اور خوشی دیتے ہیں گلاب کے پھولوں کا استعمال سجاوٹ، تحائف یا پھر بہترین خوشبو کے لئے استعمال کیے جاتے ہیں۔
لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یہ آپ کی صحت کے لئے کس قدر فائدے مند ثابت ہو سکتے ہیں؟ چلیں آج ہم آپ کو گلاب کے خوبصورت پھولوں کے حوالے سے چند حیرت انگیز معلومات فراہم کرتے ہیں کہ کس طرح یہ آپ کی صحت کے لئے بے حد مفید اور کئی بیماریوں سے دور رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
• گلاب کے پھولوں کے صحت پر حیرت انگیز فوائد
گلاب کے یہ انمول پھول آپ کو حیرت انگیز طور پر و امراضِ قلب ، سینہ ، جلد ، بال ، معدہ وجگر کے مسائل سے دور رکھتے ہیں، گلاب کے پھولوں سے نکالا جانے والا عرق یعنی عرقِ گلاب آنکھوں کی بصارت اور خون کی صفائی کے لئے بےحد مفید ہوتا ہے آنکھوں کی کئی قسم کی بیماریوں سے بچنے کے لئے عرقِ گلاب کے استعمال کی تجویز دی جاتی ہے۔
گلاب کے یہ حسین پھول جتنے خوبصورت اور دلکش ہیں ان کا صحت کے لئے استعمال بھی اتنا ہی فائدے مند ہوتا ہے ان کا استعمال گرمی کے اثرات کم کرنے، وزن میں کمی، جِلد کی خوبصورتی نکھارنے کے لئے بےحد استعمال کیا جاتا ہے اگر گلاب کے پھول کی پتیوں کو قہوہ بنا کر اس میں شہد ڈال کر استعمال کیا جائے تو یہ و امراضِ سینہ و قلب کے لیے کسی تریاق سے کم نہیں ہے۔۔
گلاب کے پتیوں کا قہوہ بنا کر استعمال کرنے سے معدہ ، جگر اور خون کی نالیوں کی اندرونی صفائی ممکن ہوتی ہے اگر قبض سے نجات چاہیئے ہو تو گلاب کی پتیوں کو دودھ میں اُبال کر پینے سے قبض کی شکایت دور ہو جاتی ہے، گلاب کے پھول کا شربت ( شربتِ گل سرخ ) کا استعمال آپ کو یرقان، جگر کی گرمی زبان کی خشکی، جسم پر ہونے والی خارش دور کرنے کے لئے بے حد فائدے مند ہے۔۔
۔اس کی پتیوں کا عرق بے مثال فوائد کا حامل ہوتا ہے یہ چہرے اور بالوں کی خوبصورتی کے علاوہ ہپ قطرے آنکھوں کی اندرونی صفائی، آنکھ کے آنسو کے غدود سے خارج ہونے والی میل کی صفائی، آنکھوں کی سوزش اور بیکٹریا وغیرہ دور کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور اس پر یہ حیرت انگیز نتائج فراہم کرتا ہے۔۔
گلِ سُرخ یعنی گلاب کے پھولوں سے نکالا جانے والا شہد بہت سے امراض کا شفا ء بخش علاج ہے، اس کا استعمال امراضِ قلب، امراضِ گردہ، گرمی سے ہونے والے سر درد، زخم کو سُکھانے اور وزن کم کرنے کے لئے انتہائی اہم ہے۔
• گلاب کے پھولوں میں موجود غذائیت
گلاب کے پھولوں میں وٹامن سی، وٹامن ای، فولک ایسڈ، زنک، فولاد، وٹامن اے، وٹامن بی 12، وٹامن بی 2 وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے اس کے علاوہ گلاب میں خاص قسم کے اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو خون کی گردش کو بحال کرنے، مردہ خلیات کو جسم سے ذائل کرنے کے لئے بےحد اہم ہے۔
• گلاب کو استعمال کرنے کے چند طریقے
• بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے لیے شربتِ گلِ سرخ کا استعمال کرنا چاہیئے۔
• آنکھوں کی سوزش اور ہر قسم کے مسائل دور کرنے کے لئے دن میں 3 سے 4 بار اس کے ایک ایک قطرے آنکھوں میں ڈالنے چاہیئے۔
• اگر جلد نکھارنی ہے یا معدے اور جگر کے مسائل دور کرنے کے تو گلاب کی پتیوں کا کی چائے بنا کر استعمال کریں یا اس کا شربت استعمال کریں۔
• اگر گرمی کی وجہ سے سر درد ہے تو اس کی چائے استعمال کریں اور ا کا پیسٹ بنا کر ماتھے پر لگائیں۔
• قبض سے نجات کے لئے گائے کے دودھ میں تھوڑی شکر ملا کر گلِ سرخ کے پتے ڈالیں اور اسے نہار منہ پی لیں اس سے قبض کھل جائے گا اور آپ کا نظامِ ہاضمہ بہتر ہوگا۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gulab Ki Pattiyon Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gulab Ki Pattiyon Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
کیا آپ جانتے ہیں کہ گلاب کے پھول سجاوٹ اور خوشبو کے علاوہ آپ کو کئی قسم کی بیماریوں سے بھی بچا سکتے ہیں؟ جانیں اس کا استعمال اور حیرت انگیز نتائج
کیا آپ جانتے ہیں کہ گلاب کے پھول سجاوٹ اور خوشبو کے علاوہ آپ کو کئی قسم کی بیماریوں سے بھی بچا سکتے ہیں؟ جانیں اس کا استعمال اور حیرت انگیز نتائج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ گلاب کے پھول سجاوٹ اور خوشبو کے علاوہ آپ کو کئی قسم کی بیماریوں سے بھی بچا سکتے ہیں؟ جانیں اس کا استعمال اور حیرت انگیز نتائج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔