دودھ کس طرح آپ کی جلد اور بالوں کے کئی مسائل کو حل کرنے کا واحد زریعہ ہے جانیں تاکہ آپ پا سکیں جلد اور بالوں کے کئی مسائل کا علاج

دودھ قدرت کا ایک ایسا انمول تحفہ ہے جو غذائیت سے بھرپور اور صحت کے لئے بے حد مفید ہے اور ساتھ ہی اگر آپ اپنے بالوں اور جلد کے مختلف مسائل کا حل چاہتے ہیں تو دودھ اس کے لئے سب سے بہترین انتخاب ہے۔

جلد کے لئے دودھ کا استعمال

دانوں سے نجات

دودھ ایک اینٹی ایکنی ایجنٹ کے طور پر جانا جاتا ہے، یہ جلد سے غیر ضروری تیل ختم کرتا ہے، اور اس وجہ سے دانے بھی دور ہو جاتے ہیں یہ ان بیکٹیریا کا خاتمہ کرتا ہے جو دانے پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔

استعمال کا طریقہ

دودھ کو روئی کی مدد سے دانوں پر لگائیں کچھ دیر لگا چھوڑ دیں اور پھر اسے دھو لیں، دانے چند دنوں میں ختم ہو جائیں گے۔

دودھ سے بلیچ

دودھ سے جلد کو بلیچ کرنے کے لئے دودھ میں لیموں کو ملا کر استعمال کریں اس سے آپ کی گہری جلد کی رنگت ہلکی ہو جائے گی، آپ اس میں شہد، بیسن اور لیموں ملا کر پیسٹ بنا کر جلد پر لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد دھو لیں۔

دودھ سے کلنزنگ

دودھ جلد کی صفائی کے لئے ایک بہترین قدرتی چیز ہے، یہ آپ کے جلد کے مسام سے گندگی کو صاف کر دیتا ہے۔

دودھ سے کلنزنگ کا طریقہ

ٹھنڈے دودھ میں روئی ڈِپ کریں، اس روئی سے پورے چہرے کا مساج کریں، اتنا کہ سارا میل اور گندگی روئی پر آجائے، پھر چہرہ کسی اچھے فیس واش سے دھو لیں۔

دودھ سے اسکرب

آپ دودھ سے اپنے پورے جسم کا اسکرب بھی کر سکتے ہیں، دودھ میں پسا ہوا دلیہ ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اس سے پورے جسم یعنی ہاتھ پاؤں، چہرے اور ٹانگوں کا مساج کریں یہ آپ کی رنگت گوری کرے گا اور گندگی کو صاف کرے گا۔

دودھ سے اسکرب کرنے کا طریقہ

ایک کپ دودھ میں تین کھانے کے چمچ پسا ہوا دلیہ ملا کر اس سے جلد کا ہلکے ہلکے مساج کریں، پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں، اس کے روزانہ استعمال سے آپ کی جلد نرم و ملائم اور رنگت نکھری نکھری ہو جائے گی۔

دودھ سے اسکن ٹونر

دودھ کو سالوں سے اسکن ٹونر کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، یہ جلد کو صاف کرتا ہے اور ہائیڈریٹ بھی کرتا ہے، دودھ کو چہرے پر روئی کی مدد سے لگا کر چھوڑ دیں کچھ دیر بعد دھو لیں، اسکن ہائیڈریٹ بھی ہو جائے گی اور چہرہ ترو تازہ لگے گا۔

بالوں کے لئے دودھ کا استعمال

کنڈشنر کے طور پر

دودھ کو بالوں کے لئے کنڈشنر کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، اپنے سر کی جلد پر دودھ لگائیں اور کچھ دیر بعد دھو لیں، یہ آپ کے بالوں کو جڑوں سے نرم اور چمکدار بنائے گا لیکن وہ لوگ جن کے سر میں خشکی ہو وہ اس کا استعمال نہ کریں۔

بالوں کے ماسک کے طور پر

دودھ کو بالوں کے لئے نہانے سے قبل لگانے والے ماسک کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، اس کے لئے دودھ میں ایک کیلا چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ڈالیں اور اسے اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اب اس ماسک کو بالوں پر لگائیں اور 20 منٹ بعد اچھے شیمپو سے سر دھو لیں۔

Doodh Se Jild Or Baalon K Masail Ka Hal

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Doodh Se Jild Or Baalon K Masail Ka Hal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Doodh Se Jild Or Baalon K Masail Ka Hal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   6591 Views   |   20 May 2021
About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

دودھ کس طرح آپ کی جلد اور بالوں کے کئی مسائل کو حل کرنے کا واحد زریعہ ہے جانیں تاکہ آپ پا سکیں جلد اور بالوں کے کئی مسائل کا علاج

دودھ کس طرح آپ کی جلد اور بالوں کے کئی مسائل کو حل کرنے کا واحد زریعہ ہے جانیں تاکہ آپ پا سکیں جلد اور بالوں کے کئی مسائل کا علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دودھ کس طرح آپ کی جلد اور بالوں کے کئی مسائل کو حل کرنے کا واحد زریعہ ہے جانیں تاکہ آپ پا سکیں جلد اور بالوں کے کئی مسائل کا علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔