گذشتہ روز پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق کے بیٹے عمار فاروق کا انتقال ہوا جس کی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلی رہیں۔ عمار کی موت کے حوالے سے سب نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا،جس پر صحافی اقرارالحسن کی جانب سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ کہا گیا کہ سب نے عمار کی موت پر اپنی سیاست چمکانے کی بھرپور کوشش کی۔
اقرار الحسن نے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں تفصیلی گفتگو کی اور اس پورے معاملے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں سے ہر ایک شخص جو صاحب اولاد ہے وہ عمار کے اس دنیا سے جانے کی خبر کو دیکھ کر اور اس کی ویڈیوز دیکھ کر سب سے پہلے اپنے بچوں کے بارے میں سوچ رہا ہے۔
انہوں نے سخت جملوں کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی بدبخت ایسا نہیں ہوسکتا جو صاحب اولاد ہو اور عمار کی موت کے معاملے پر کسی بھی طرح کی بدنیتی کرے۔
اقرار الحسن نے گذشتہ روز اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ایک ننھی جان کو موت کی دہلیز تک پہنچانے والوں پر بھی لعنت اور اس معصوم کی لاش کو سیاست چمکانے کے لیے استعمال کرنے والوں پر بھی۔
انہوں نے عمار کی وفات پر دو طبقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دو گروپس عمار کی موت کے حوالے سے اصرار کر رہے تھے۔ ایک طبقہ کہہ رہا تھا کہ عمار کو عباد فاروق سے ملنے نہیں دیا گیا اور دوسری جانب کچھ صحافیوں کی جانب سے بتایا گیا کہ عمار کو اس کے والد سے ملاقات کروا دی گئی تھی جب وہ زندگی کی آخری سانسیں لے رہا تھا۔
اقرار الحسن نے مزید کیا کہا دیکھئے نیچے دی گئی ویڈیو میں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Iqrar Ul Hasan Remark On Ammar and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Iqrar Ul Hasan Remark On Ammar to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.