میک اپ فاؤنڈیشن کے بغیر مکمل نہیں ہوتا اور جب فاؤنڈیشن نہ لگائیں تو سکن ٹون واضح نظر نہیں آتی یہی وجہ ہے کہ مہنگے فاؤنڈیشن خریدنے پڑ جاتے ہیں جو جلد بھی خراب نہ کریں اور گلیمر میں کمی بھی نہ آئے تو بس کچن میں موجود ان چیزوں سے اپنی سکن ٹون کے حساب سے خود فاؤنڈیشن تیار کریں اور کیمیکل سے جلد کو خراب ہونے سے بچائیں۔
10 منٹ کی فاؤنڈیشن ٹپ:
٭ اجزاء:
- ایک چمچ ہلدی
- ایک چمچ دارچینی
- ایک چمچ گلیسرین
- دو چمچ اروی کا پاؤڈر (اروی کا پاؤڈر بازار میں آپ کو باآسانی مل جائے گا اور گھر میں بنانے کے لئے ایک اروی کو دھو کو خُشک کرلیں اور اس کو مکسر میں ڈال کر ایک چمچ پانی کے ساتھ پیس لیں لیجیئے اروی پاؤڈر بھی تیار ہوجائے گا)
٭ طریقہ:
- ان تمام اجزاء (ایک چمچ ہلدی، ایک چمچ دارچینی، ایک چمچ گلیسرین، دو چمچ اروی کا پاؤڈر) کو اچھی طرح مکس کرلیں۔
- ان کو ایک کھلے منہ کی بوتل میں رکھ لیں۔
- لیجیئے تیار ہو گیا آپ کا اپنا فاؤنڈیشن وہ بھی 10 منٹ میں۔
اگر آپ کی رنگت کم ہے اور آپ چاہتی ہیں کہ فاؤنڈیشن مزید سُفید ہو تو اس میں آدھا چمچ مصری اور آدھا چمچ نمک کا پاؤڈر شامل کرلیں۔ زبردست قدرتی فاؤنڈیشن تیار ہوجائے گا۔
ٹپ فائدہ مند کیوں ہے؟
اس ٹپ میں ہم نے اروی کا پاؤڈر استعمال کیا ہے جس میں فائبر، پوٹاشیم، میگنیشیم، وٹامن سی اور ای شامل ہوتے ہیں جو کہ جلد کی رنگت کو نکھارنے اور سکن پیچس (SKIN PATCHES) سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔