شکر قندی کھانے سے میرا وزن نہیں بڑھتا اور.. جھانوی کپور اسمارٹ اور فریش نظر آنے کے لئے شکر قندی کیسے کھاتی ہیں؟

مشہور بھارتی اداکارہ جھانوی کپور اپنی اسمارٹنیس کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں البتہ حال ہی میں انھوں نے اپنی فٹنیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ورزش کے بعد شدید بھوک محسوس کرتی ہیں جس کے لئے وہ شکرقندی کا استعمال کرتی ہیں. شکر قندی نہ صرف ان کی بھوک مٹاتی ہے بلکہ ان کو توانائی فراہم کرتی ہے اور قدرتی میٹھا ہونے کی وجہ سے ان کا وزن بھی نہیں بڑھتا.

جھانوی نے بتایا کہ وہ شکرقندی کا پراٹھا بنا کر کھاتی ہیں. کے لیے وہ بالکل آلو کے پراٹھے کی طرح شکر قندی کا پراٹھا تیار کرتی ہیں البتہ اسے زیتون کے کم تیل میں تلتی ہیں.

شکرقندی ایک انتہائی غذائیت سے بھرپور اور مزیدار سبزی ہے، جو ضروری وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس میں فائبر کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے جو ہاضمے کی صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور خون میں شکر کی سطح کو منظم کرنے میں مدد کرتے ہیں. اندر سے زردی مائل شکرقندی اعلیٰ بیٹا کیروٹین مواد کی نشاندہی کرتا ہے، جو وٹامن اے کا زریعے ہے. بیٹا کیروٹین آنکھوں کی صحت اور مدافعتی نظام کو فروغ دیتا ہے۔ میٹھے آلو وٹامن سی کا بھی بہترین زریعہ ہیں جو کولیجن کی تشکیل اور جلد کی مجموعی صحت کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے. اس کے علاوہ شکرقندی میں پوٹاشیم ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے. مینگنیج ہڈیوں کی صحت اور میٹابولزم کو سپورٹ کرتا ہے ۔ کم کیلوری اور اعلی غذائیت رکھنے والی شکرقندی ایک متوازن اور صحت بخش غذا ہے.

Jhanwi Kapoor Secret Recipe To Eat Sweet Potatoes

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jhanwi Kapoor Secret Recipe To Eat Sweet Potatoes and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jhanwi Kapoor Secret Recipe To Eat Sweet Potatoes to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2316 Views   |   29 Nov 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

شکر قندی کھانے سے میرا وزن نہیں بڑھتا اور.. جھانوی کپور اسمارٹ اور فریش نظر آنے کے لئے شکر قندی کیسے کھاتی ہیں؟

شکر قندی کھانے سے میرا وزن نہیں بڑھتا اور.. جھانوی کپور اسمارٹ اور فریش نظر آنے کے لئے شکر قندی کیسے کھاتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شکر قندی کھانے سے میرا وزن نہیں بڑھتا اور.. جھانوی کپور اسمارٹ اور فریش نظر آنے کے لئے شکر قندی کیسے کھاتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔