آلو کے چپس زیادہ کھاتے ہیں تو چھوڑ دیں ورنہ ۔۔۔ جانیں 5 ایسے کھانے جن کو کھانے سے ایکنی ہوتی ہے

ایکنی کی وجہ سے اکثریت پریشان ہیں اور اس وجہ سے ہم مختلف قسم کے پراڈکٹس اور کیپسول کا استعمال کرتے ہیں جن سے ہمیں وقتی فائدہ ہو جاتا ہے اور بات ٹوٹکوں کی ہو تو ہم ان کو بھی استعمال کر لیتے ہیں لیکن ان کا فوری فائدہ نہیں ہوتا جس سے دلبرداشتہ ہو کر مزید نسخوں کو استعمال کرتے ہیں اور سائیڈ افیکٹ کی وجہ سے جلد خراب ہو جاتی ہے مگر ایکنی ختم نہیں ہوتی۔ ہماری صحت اور خوبصورتی میں غذا کا ایک اہم کردار ہے اور غذا ہی اگر نامناسب ہو تو یہ خیال کرنا مشکل ہے کہ ہم حسین بھی نظر آئیں۔
آج آپ کو ایسے کھانے بتاتے ہیں جن کو کھانے سے ایکنی کی شکایت ہونے اور اس کے بڑھنے کے خدشات زیادہ ہوتے ہیں۔

٭ آئلی کھانے:
آئلی کھانوں میں غیر حل شدہ فیٹ اور انسیچوریٹڈ فیٹ زیادہ مقدار میں ہوتا ہے جو کہ جلد پر میل اور ایکنی کے پس والے دانوں اور نوکیلے دانوں کے پیدا ہونے کی بڑی وجہ ہے لہٰذا آئلی کھانوں کی زیادتی سے بچیں ۔

٭ کولڈرنکس اور سوڈا:
کولڈرنک اور سوڈا شربت نہ پیئیں، ان کو پینے سے ایکنی ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ان میں فائبر موجود نہیں ہوتا جو کہ جلد کی اوپری سطح پر نقصان دہ انزائمز ابھارتے ہیں۔ اسی لئے ان مشروبات کو زیادہ استعمال کرنے سے گریز کریں۔

٭ آلو کے چپس:
آلو کے چپس کھائے بغیر لوگوں کا دن نہیں گزرتا مگر ان کو کھانا کم کردیں کیونکہ یہ چپس پسینہ نکالنے والے اجزاء (سبیشیئس گلینڈز) کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے جو ایکنی پیدا کرتے ہیں۔

٭ ڈیری پراڈکٹس:
ڈیری پراڈکٹس میں انسولینوجک ریڈیکلز زیادہ ہوتے ہیں جن کو اگر بہت زیادہ استعمال کیا جائے تو یہ جلد پر ایکنی سمیت داغ دھبوں اور کھلے مساموں میں جراثیموں کے پیدا ہونے کا سبب بنتے ہیں۔

٭ بازار کا کھانا:
بعض اوقات بازار کا کھانا غیر معیاری تیلوں اور ایکسپائرڈ اشیاء سے بنا ہوتا ہے جن میں فرکٹوز اور اینٹی ڈسنفیکٹڈ کیمیائی مرکبات پائے جاتے ہیں جو جسم کے کسی بھی حصے میں خارش اور ایکنی کی وجہ بنتے ہیں۔ اس لئے اب خوبصورت نظر آنا ہے اور خود کو حسین بنانا ہے تو ان غذاؤں کو کم استعمال کریں۔

Acne Khatam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Acne Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Acne Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   5280 Views   |   19 Apr 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

آلو کے چپس زیادہ کھاتے ہیں تو چھوڑ دیں ورنہ ۔۔۔ جانیں 5 ایسے کھانے جن کو کھانے سے ایکنی ہوتی ہے

آلو کے چپس زیادہ کھاتے ہیں تو چھوڑ دیں ورنہ ۔۔۔ جانیں 5 ایسے کھانے جن کو کھانے سے ایکنی ہوتی ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آلو کے چپس زیادہ کھاتے ہیں تو چھوڑ دیں ورنہ ۔۔۔ جانیں 5 ایسے کھانے جن کو کھانے سے ایکنی ہوتی ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔