بروکلی کو سپر فوڈ کیوں کہا جاتا ہے؟ وجہ جان کر آپ بھی اسے کھانے پر مجبور ہو جائيں گے

بروکلی کا شمار گوبھی کے خاندان سے ہوتا ہے اردو میں اس سبزی کو شاخ گوبھی کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے- اس کو عام طور پر ابال کر اور پکا کر بھی کھایا جا سکتا ہے- اس کی افادیت کے سبب ماہرین کا یہاں تک کہنا ہے کہ اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو بروکلی کا استعمال باقاعدگی کے ساتھ کریں تو اس کے بعد آپ کو کسی اور سبزی کو کھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔یہی وجہ ہے کہ ماہرین بروکلی کو سپر فوڈ کے نام سے بھی پکارتے ہیں-

1: دل کے امراض سے محفوظ رکھتی ہے
بروکلی میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ خون میں موجود کولیسٹرول کی مقدار کو حیرت انگیز حد تک کم کرنے کا باعث بنتے ہیں- اس وجہ سے اس کا استعمال دل کی جملہ بیماریوں سے محفوظ رہنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں-

2: دماغی امراض سے بچاؤ میں مفید
بروکلی کے اندر سلفورا فین موجود ہوتا ہے جو کہ دماغ کو طاقت فراہم کرتا ہے اس سے نہ صرف یادداشت بہتر ہوتی ہے بلکہ ڈپریشن اور شیزوفینیا کے مریضوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے-

3: قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے
اگر ہر تین روز بعد سلاد کے ساتھ بروکلی کا استعمال کیا جائے تو اس کے استعمال کے سبب جسم میں موجود اندرونی سوزش کا خاتمہ ہوتا ہے- اور جسم کو بیماریوں سے لڑنے کی قوت ملتی ہے جس سے جسمانی مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے -

4:آنتوں کے امراض کا خاتمہ ہوتا ہے
بروکلی کا استعمال آنتوں کے اندر صحت مند بیکٹیریا کی تعداد کو بڑھانے کا باعث ہوتا ہے جس سے جسم کے اندر نظام انہضام بہتر ہوتا ہے- اور چونکہ صحت مند معدہ پورے جسم کو صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اس لیے اس کا استعمال وزن کی کمی کا خاتمہ کرتا ہے-

5: ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے
بروکلی کے اندر کیلشیم ، وٹامن اور فائبر کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ اس کے اندر ایسے اجزا بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ فوری طور پر جذب ہو کر جسم کا حصہ بن جاتے ہیں جس سے ہڈیوں ،بالوں اور جلد کو طاقت ملتی ہے-

Benefits Of Broccoli

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Benefits Of Broccoli and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Benefits Of Broccoli to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12110 Views   |   09 Mar 2020
About the Author:

Aqib shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بروکلی کو سپر فوڈ کیوں کہا جاتا ہے؟ وجہ جان کر آپ بھی اسے کھانے پر مجبور ہو جائيں گے

بروکلی کو سپر فوڈ کیوں کہا جاتا ہے؟ وجہ جان کر آپ بھی اسے کھانے پر مجبور ہو جائيں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بروکلی کو سپر فوڈ کیوں کہا جاتا ہے؟ وجہ جان کر آپ بھی اسے کھانے پر مجبور ہو جائيں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔