سونف، زیرے اور دارچینی کا پانی جانیئے وزن میں کمی کے لئے کون سے پانی کا استعمال مفید ہے

سونف، زیرے اور دارچینی کا پانی وزن میں کمی لانے کے لئے سب سے زیادہ آزمایا جانے والا اور پرانہ نسخہ ہے، ان تینوں اجزاء کے پانی کا استعمال وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ دیگر صحت سے جُڑے فوائد فراہم کرتے ہیں، یہ تینوں ڈرنک ہی وزن میں کمی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں لیکن آج ہم ان تینوں کی خصوصیات، فوائد اور کارکردگی کو الگ الگ واضح کریں گے۔

زیرے کا پانی

زیرے کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور یہ ہمارے پیٹ کے پی ایچ لیول کو متوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے زیرے کا پانی ان لوگوں کے لئے بے حد فائدے مند ہے جنہیں سینے کی تیزبیت اور بدہضمی کا سامنا ہو، اور یہ تو ہم جانتے ہی ہیں کہ نظامِ ہاضمہ بہتر ہونا وزن کم کرنے کے لئے بےحد ضروری ہے۔
زیرے کا پانی نہ صرف وزن کم کرنے بلکہ میٹابولزم کو بہتر بنانے اور انسولین کی سطح کو متوازن رکھنے کے لئے بے حد فائدے مند ہے اور یہ جسم کے کسی مخصوص حصے کی نہیں بلکہ پورے جسم کی چربی کو گھلاتا ہے۔

زیرے کا پانی بنانے کی ترکیب

رات کو ایک کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ زیرہ ڈال کر چھوڑ دیں صبح اسے پکا کر آدھا کپ کر لیں اور اسے چائے کی طرح صبح سویرے استعمال کریں۔

سونف کا پانی

وزن میں کمی کے کئے سونف بے حد فائدے مند ہے سونف فائبر سے بھرپور ہوتی ہے جو آپ کو بھوک کا احساس نہیں ہونے دیتی اور سونف کا پانی پینے سے آپ کو کافی دیر تک کچھ کھانے کی حاجت نہیں ہوتی سونف کے پانی کے استعمال کی تجویز ماہرین صحت اس ہی لئے دیتے ہیں کہ یہ آپ کی میٹھا کھانے کی خواہش کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
سونف کا پانی وٹامنز، فائبر اور دیگر غذائی اجزاء سے لیس ہوتا ہے سونف کے پانی کا استعمال دل کے مریضوں کے لئے بےحد مفید ہے کیونکہ یہ کولیسٹرول کو کم کرنے اور بلڈ پریشر کی سطح کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے، سونف کا استعمال آنکھوں کے لئے بھی فائدے مند ہے اس کے استعمال سے آنکھوں کی روشنی تیز ہوتی ہے یہ نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے کے لئے بھی بے حد مفید ہے۔

سونف کا پانی بنانے کی ترکیب

سونف کا پانی بنانے کے لئے ایک چائے کا چمچ سونف رات بھر ایک کپ پانی میں بھگو دیں صبح اس کو ابالیں اور نیم گرم پی لیں یاد رہے کہ اسے نہار منہ استعمال کرنا ہے۔

دارچینی کا پانی

دارچینی کا پانی ہارمونز کی خرابی کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ پی سی او ایس میں مبتلا خواتین کے لئے بےحد فائدے مند ہے اس کے استعمال سے جسم سے اضافی چربی کا خاتمہ ہوتا ہے اور وزن میں تیزی سے کمی آتی ہے۔
لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ دارچینی کی تاثیر بےحد گرم ہوتی ہے اس لئے اسے ٹھنڈے موسم میں استعمال کریں گرمیوں میں اس کا استعمال آپ کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے، اس کے علاوہ دارچینی میں اینٹی بیکٹریل اور اینٹی فنگل خصوصیات بھی شامل ہوتی ہیں جو مختلف قسم کے وائرس اور بیکٹریا سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں۔

دارچینی کا پانی بنانے کے طریقہ

دارچینی کے دو چھوٹے ٹکڑے لیں اور اسے پانی میں ڈال کر ابالیں اسے دوپہر اور رات میں سونے سے پہلے استعمال کرنا مفید ہے۔

یہ گھریلو ٹوٹکے کتنے وقت میں اپنا اثر دکھاتے ہیں؟

ماہرین کے مطابق کسی بھی قسم کے گھریلو ٹوٹکے کم از کم 3 ماہ تک اگر پابندی سے استعمال کئے جائیں تو ان کے نتائج واضح ہونا شروع ہوتے ہیں۔
آپ ان تینوں میں سے کسی بھی ایک گھریلو نسخے کو مسلسل استعمال کریں تو کچھ ہی دںوں میں نتائج آپ کے سامنے ہوں گے لیکن یہ یاد رہے کہ تینوں چیزوں کو ایک ساتھ نہیں بلکہ صرف کسی ایک چیز کو آزمائیں اس سے فائدہ نہ ہو تو اس صورت میں کوئی اور گھریلو نسخہ آزمائیں۔

Wazam Kam Karne Ke Liye Konsa Pani Behtar

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Wazam Kam Karne Ke Liye Konsa Pani Behtar and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Wazam Kam Karne Ke Liye Konsa Pani Behtar to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   14553 Views   |   26 Sep 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

سونف، زیرے اور دارچینی کا پانی جانیئے وزن میں کمی کے لئے کون سے پانی کا استعمال مفید ہے

سونف، زیرے اور دارچینی کا پانی جانیئے وزن میں کمی کے لئے کون سے پانی کا استعمال مفید ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سونف، زیرے اور دارچینی کا پانی جانیئے وزن میں کمی کے لئے کون سے پانی کا استعمال مفید ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔