کیا آپ کے دانتوں میں سنسناہٹ ہو رہی ہے؟جانیں اس کی چند ایسی وجوہات جنہیں جان کر آپ آئندہ ایسی غلطی دوبارہ کبھی نہیں کریں گے

اکثر جب ہم کچھ ٹھنڈا یا گرم کھاتے اور پیتے ہیں تو دانتوں میں سنساہٹ یا یوں کہہ لیجیئے کہ ٹھنڈا گرم لگتا ہے اور اس کی وجہ سے ہمیں کچھ بھی کھانے اور پینے میں مشکل پیش آتی ہے، یہ دراصل دانتوں کی حساسیت میں اضافے کی وجہ سے ہوتا ہے اور یہ اضافہ ہماری اپنی ہی چند غلطیوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔
وہ کونسی غلطیاں ہیں اور ان سے کیسے خود کو روکا جا سکتا ہے آیئے جانتے ہیں تاکہ آپ بھی دانتوں میں ٹھنڈا گرم لگنے کی تکلیف سے بچ سکیں اور کھا سکیں جو آپ کا دِل چاہے۔

دانتوں میں سنسناہٹ کی وجوہات

• ماؤتھ واش کا ضرورت سے زیادہ استعمال

کچھ لوگ پان چھالیہ یا سگریٹ پیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے منہ سے بدبو آتی ہے، لیکن وہ اس بدبو کو دور کرنے کے لئے بار بار ماؤتھ واش استعمال کرنے کی عادت بنا لیتے ہیں، یہی عادت ان کے دانتوں کو حساس بنا دیتی ہے ماؤتھ واش کا استعمال دن میں ایک سے دو مرتبہ کرنا چاہیئے ضرورت سے زیادہ اس کا استعمال آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے کیونکہ اس میں کیمیکلز کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو مستقل استعمال کرنے سے آپ کے دانتوں کو کمزور بنا دیتے ہیں۔

• کھٹے کھانوں کا استعمال

اکثر لوگ کھٹا کھانے کے شوقین ہوتے ہیں اور وہ چٹ پٹے کھٹے کھانے پسند کرتے ہیں لیکن اگر کسی بھی چیز کا استعمال ضرورت سے زیادہ ہو تو چاہے وہ پھل ہو یا سبزی نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں، اس لئے ایسے پھلوں اور سبزیوں یا جوس وغیرہ کا استعمال ایک حد تک کریں جن میں کھٹاس زیادہ ہو کیونکہ یہ بھی ایک قدرتی کیمیکل ہی ہوتا ہے جسے ایسڈک ایسڈ کہا جاتا ہے اور یہ دانتوں کو حساس بنانے کی وجہ بن سکتا ہے۔

• وائٹنر اور ٹوتھ پیسٹ

ہمیشہ اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کا ٹوتھ پیسٹ کسی اچھے برانڈ کا ہو، منہ کی حفاظت کو ہمیشہ اولین ترجیح دیں، اور اگر آپ کو چمکدار مسکراہٹ پسند ہے تو اسے قدرتی چیزوں اور گھریلو نسخوں سے چمکدار بنائیں کیونکہ بار بار دانتوں کی وائٹننگ ٹریٹمنٹ کروانا بھی آپ کے دانتوں کی حساسیت میں اضافہ کرتی ہے۔

• دانتوں کی جڑوں کا کمزور ہونا

اکثر لوگوں کی دانتوں کی جڑیں کسی بیماری کی وجہ سے کمزور ہو جاتی ہیں اور اس وجہ سے ان کے جبڑوں میں موجود خون کی چھوٹی چھوٹی نالیاں بھی سکڑ جاتی ہیں اور کمزور ہو جاتی ہیں ایسے میں دانتوں میں تکلیف بھی ہوتی ہے اور ٹھنڈا گرم کا احساس بھی ہوتا ہے، اس لئے اگر ایسا محسوس ہو تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

• رگڑ کر برش کرنا

اگر آپ نرم برش استعمال نہیں کرتے اور سخت برش سے رگڑ رگڑ کر دانت صاف کرتے ہیں تو اس سے آپ کے گمز میں زخم ہو جاتے ہیں اور یہ گمز آپ کے دانتوں سے دور ہونا شروع ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے برش کرتے وقت خون بھی آتا ہے اور آپ کے دانت کمزور بھی ہونے لگتے ہیں اور پھر جوں ہی آپ کچھ ٹھنڈا یا گرم کھاتے ہیں تو آپ کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لئے نرم برش کا استعمال کرنے کی عادت بنائیں اور ہلکے ہاتھ سے آرام آرام سے برش کریں۔

Danton Main Sansanahat Ki Wajuhat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Danton Main Sansanahat Ki Wajuhat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Danton Main Sansanahat Ki Wajuhat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3290 Views   |   06 Jul 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 September 2024)

کیا آپ کے دانتوں میں سنسناہٹ ہو رہی ہے؟جانیں اس کی چند ایسی وجوہات جنہیں جان کر آپ آئندہ ایسی غلطی دوبارہ کبھی نہیں کریں گے

کیا آپ کے دانتوں میں سنسناہٹ ہو رہی ہے؟جانیں اس کی چند ایسی وجوہات جنہیں جان کر آپ آئندہ ایسی غلطی دوبارہ کبھی نہیں کریں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ کے دانتوں میں سنسناہٹ ہو رہی ہے؟جانیں اس کی چند ایسی وجوہات جنہیں جان کر آپ آئندہ ایسی غلطی دوبارہ کبھی نہیں کریں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔