یونیورسٹی آف لیورپول کی طرف سے کی گئی ایک نئی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ خشک آلو بخارے کا استعمال بھوک کو کنٹرول کرنے اور کیلوریز کی مجموعی مقدار کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
خشک میوہ جات ہمیشہ سے ہی ان کے صحت کے فوائد کی وسیع رینج کے لیے جانے جاتے ہیں، اگر بات کی جائے خشک آلو بخارے کی تو یہ ایک سپر فوڈ ہے جس میں غذائیت بھرپور ہے اور اسے متعدد طریقوں سے کھایا جا سکتا ہے، آپ اپنے روزمرہ کے کھانے میں مٹھی بھر آلو بخارے شامل کر سکتے ہیں۔
• آلو بخارے کے حیرت انگیز فوائد
یا بے وقت کی بھوک کو کم کرنے کے لیے اسے اسنیکس یعنی ناشتے کے طور پر کھا سکتے ہیں، خشک آلو بخارا فینول کا ایک بڑا ذریعہ ہے جو خلیوں میں آکسیجن کے نقصان کو روکنے میں مدد کرتے ہیں، اس میں وٹامن K، B-وٹامنز، غذائی معدنیات اور کئی دیگر ضروری غذائی اجزاء بھی موجود ہوتے ہیں۔
• تحقیق
یونیورسٹی آف لیورپول کی طرف سے کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق سردی کے موسم میں آلو بخارا بھوک مٹا سکتا ہے اور اس سے وزن میں کمی آسکتی ہے، پروفیسر جیسن سی جی ہالفورڈ کے مطابق "یہ مطالعات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ خشک میوہ جات آلو بخارا وزن کو کم کرنے کے لئے سرد موسم کے دوران خوراک میں شامل کیا جا سکتا ہے"۔
اس تحقیق میں دو گروپ تھے جس میں پہلے مرحلے میں، محققین نے پایا کہ جن لوگوں نے آلو بخارے کا استعمال کیا انہوں نے بعد کے کھانے میں کم کیلوریز استعمال کیں۔
دوسرا مرحلہ خاص طور پر وزن میں کمی پر مرکوز تھا، جس میں یہ معلوم ہوا کہ جن لوگوں نے خشک آلو بخارے کا استعمال کیا ان کا وزن کم دنوں میں زیادہ کم ہوا۔
یہ صرف یہی نہیں بلکہ وزن میں کمی کو فروغ دینے اور کیلوری کی مقدار کو کنٹرول کرنے کے علاوہ، خشک آلو بخارے بصارت کو بہتر بنانے، دل کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے بھی مفید ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khushk Alu Bukhara Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khushk Alu Bukhara Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
سردی میں خشک آلو بخارے کھا کر بھوک کم کی جا سکتی ہے ۔۔ جانیئے ماہرین آلو بخارے سے وزن کم کرنے کا کیا طریقہ بتاتے ہیں؟
سردی میں خشک آلو بخارے کھا کر بھوک کم کی جا سکتی ہے ۔۔ جانیئے ماہرین آلو بخارے سے وزن کم کرنے کا کیا طریقہ بتاتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردی میں خشک آلو بخارے کھا کر بھوک کم کی جا سکتی ہے ۔۔ جانیئے ماہرین آلو بخارے سے وزن کم کرنے کا کیا طریقہ بتاتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔