لوگ کہتے ہیں سابق شوہر سے بات نہ کروں لیکن.. تیسری شادی کس نے کروائی؟ عروج ناصر کی نجی زندگی سے متعلق چند باتیں

"ہماری علیحدگی کو 8 سال ہوگئے لیکن بیٹی آیت کی وجہ سے سابقہ شوہر سے رابطہ رکھنا پڑتا ہے اور مجھے یہ بات کہنے میں کوئی عار نہیں کہ وہ بھی ایک اچھے انسان ہیں. میں سمجھتی ہوں کہ اکثر دو اچھے لوگ بھی ایک ساتھ نہیں رہ سکتے. سوشل میڈیا پر لوگ عجیب طرح کی باتیں کرتے ہیں میں یہی کہوں گی کہ وہ جو بھی ہیں میری بیٹی کے باپ ہیں"

یہ کہنا ہے معروف میزبان عروج ناصر کا جنھوں نے ندا یاسر کے سحری پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی پر کھل کر گفتگو کی

عروج کا کہنا تھا کہ میری پہلی شادی اداکار نعمان مسعود سے ہوئی جو ایک سال رہی اس شادی سے کوئی اولاد نہیں ہوئی. دوسری شادی سے میری ایک بیٹی ہے جس کا نام آیت ہے۔

عروج ناصر نے اپنی تیسری شادی سے متعلق انکشاف کیا کہ شیراز چوہدری میرے کلاس فیلو تھے. اسکول ختم ہونے کے بعد دونوں اپنی اپنی زندگیوں میں مصروف ہوگئے جبکہ شیراز چوہدری شادی کے بعد بچوں اور بیوی کے ساتھ برطانیہ میں زندگی کے دن گزارنے لگے لیکن لاک ڈاؤن کے دوران ایک سہیلی نے اسکول کے دوستوں کا واٹس ایپ گروپ بنایا جہاں ہماری دوبارہ بات چیت ہوئی. 30سال بعد ملاقات ہوئی اور پھر جب انھوں نے شادی کے لئے کہا تو اس وقت میری طلاق ہوچکی تھی اور بیٹی آیت فاطمہ کیلئے فکر مند تھی.

عروج نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر شیراز کی بھی یہ دوسری شادی ہے اور انھوں نے شادی سے پہلے اپنی سابقہ بیوی اور بچوں کے بارے میں سب کچھ بتا دیا تھا. شیراز بچے برطانیہ میں رہتے ہیں.

Arooj Nasir Opens Up About Her Marriages

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Arooj Nasir Opens Up About Her Marriages and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Arooj Nasir Opens Up About Her Marriages to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2809 Views   |   20 Mar 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

لوگ کہتے ہیں سابق شوہر سے بات نہ کروں لیکن.. تیسری شادی کس نے کروائی؟ عروج ناصر کی نجی زندگی سے متعلق چند باتیں

لوگ کہتے ہیں سابق شوہر سے بات نہ کروں لیکن.. تیسری شادی کس نے کروائی؟ عروج ناصر کی نجی زندگی سے متعلق چند باتیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لوگ کہتے ہیں سابق شوہر سے بات نہ کروں لیکن.. تیسری شادی کس نے کروائی؟ عروج ناصر کی نجی زندگی سے متعلق چند باتیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔