خواتین کے لئے ہربل ٹانک جڑی بوٹیوں کی ملکہ ستاور ۔۔ جانیئے حکیم شاہ نظیر کے بتائے ہوئے طریقے سے ستاور کا استعمال کر کے خواتین کے مسائل کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے؟

علم طب میں شتاوری یا ستاور کو ہربل ادویات کی ملکہ کا درجہ حاصل ہے، ماہرین کے مطابق 100 جڑوں والی یہ جڑی بوٹی زمین پر خواتین کے لئے کائنات کے مالک کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔
خواتین کے لئے یہ ستاور ان کی صحت کے بہت سے مسائل کا حل ہے اور اسکا استعمال ان میں نسوانیت کو بڑھانے اور ہارمونز کو متوازن رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے جبکہ مردوں کے لیے یہ بُوٹی مردانہ طاقت حاصل کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔
خواتین کے لئے ستاور کس قدر فائدے مند ہے اور خواتین اس کا استعمال کیسے کر سکتی ہیں آیئے اس حوالے سے تفصیل جان لیتے ہیں۔

خواتین کے لئے ستاور کے فوائد

• دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے مفید

دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے ستاور بہترین ہے دُودھ پلانے والی ماؤں کے دُودھ میں اضافہ کرتی ہے، ماہرین طب کا کہنا ہے کہ یہ ماں کے دُودھ کی کوالٹی کو بھی بہتر بناتی ہے جس سے ان کا بچہ صحت مند غذا حاصل کرتا ہے۔

• ماہواری میں مفید

ماہواری کا درد اور ماہواری میں بےقاعدگی خواتین کا ایک ایم مسئلہ ہے اور اس مسئلے کے تار خواتین کی مجموعی صحت سے جُڑے ہیں، ستاور خواتین کو ماہواری کے دوران پی ایم ایس کے مسائل سے نجات دلاتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ ستاور کا استعمال خواتین میں حیض کے بند ہوجانے پر پیدا ہونے والے مسائل خاص طور پر مُوڈ کا خراب ہونا اور ڈپریشن وغیرہ کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

• تھکاوٹ کو دور کرنے کے لئے مفید

ایسی خواتین جو گھر کا زیادہ کام کرتی ہیں یا پھر آفس اور گھر دونوں کا کام کرتی ہیں ان میں تھکاوت ایک بڑا مسئلہ ہے کیونکہ دن بھر کی مشقت ان کی کمر توڑ کر رکھ دیتی ہے، ایسے میں اگر یہ خواتین ستاور کا استعمال کریں تو اس سے تھکاؤٹ کو دُور کرنے اور پٹھوں کے درد کو ختم کرنے میں مدد ملے گی ساتھ ہی قوتِ مدافعت میں بھی بھرپور اضافہ کرتی ہے۔

• پھولا ہوا پیٹ کم کرنے کے لئے

اکثر خواتین کا پیٹ زرا سا کچھ کھانے پر بھی پھول جاتا ہے نظامِ ہاضمہ درست نہیں رہتا یا پھر زہنی دباؤ اور انزائیٹی کی وجہ سے وزن بڑھنے لگتا ہے ستاور خواتین کے ان تمام مسائل کو دور کر سکتا ہے۔

• گردے کی پتھری دور کرنے کے لئے

گردے کی پتھری دور کرنے کے لئے ستاور مرد و عورت دونوں کے لئے یکساں مفید ہے، گُردے کی پتھری جب پیشاب کی نالی سے گُزرتی ہے تو انتہائی تکلیف پیدا کرتی ہے اور ستاور اس پتھری کو توڑ کر خارج ہونے میں مدد دیتی ہے، اسے بہت سی گردے سے پتھری دور کرنے والی ادوایات میں استعمال کیا جاتا ہے۔

• ستاور کا طریقہ استعمال

حکیم شاہ نظیر کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق ستاور کا پاؤڈر بنا کر اسے صبح شام ایک چمچ پانی سے بھی کھایا جا سکتا ہے، اس کا قہوہ بنا کر پیا جا سکتا ہے، یا پھر ستاور کا پاؤڈر بنا کر اسے دودھ کے ساتھ بھی پیا جا سکتا ہے۔

Khawateen Ke Liye Satawar Booti Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khawateen Ke Liye Satawar Booti Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khawateen Ke Liye Satawar Booti Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6173 Views   |   05 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2024)

خواتین کے لئے ہربل ٹانک جڑی بوٹیوں کی ملکہ ستاور ۔۔ جانیئے حکیم شاہ نظیر کے بتائے ہوئے طریقے سے ستاور کا استعمال کر کے خواتین کے مسائل کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے؟

خواتین کے لئے ہربل ٹانک جڑی بوٹیوں کی ملکہ ستاور ۔۔ جانیئے حکیم شاہ نظیر کے بتائے ہوئے طریقے سے ستاور کا استعمال کر کے خواتین کے مسائل کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خواتین کے لئے ہربل ٹانک جڑی بوٹیوں کی ملکہ ستاور ۔۔ جانیئے حکیم شاہ نظیر کے بتائے ہوئے طریقے سے ستاور کا استعمال کر کے خواتین کے مسائل کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔