سردی کے موسم میں لونگ کس قدر فائدے مند ہے؟ جانیئے لونگ استعمال کرنے کے مختلف طریقے اور ان کے فوائد

لونگ خشک پھولوں کی کلی کے جس کو کھانے میں خوشبو اور ذائقے کے لئے دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے، پاکستانی کھانوں میں اس کا استعمال بہت عام ہے لیکن بڑے پیمانے پر لوگ اسے نہ صرف مصالحے کے طور پر بلکہ مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔
خاص کر سرد اور ٹھنڈے موسم میں لونگ کا بےحد استعمال کیا جاتا ہے یہ ٹھنڈ سے بچاتی ہے ساتھ ہی نزلہ کھانسی زکام اور گلے کے درد میں بھی آرام پہنچاتی ہے، سردی کے موسم میں لونگ کو کتنے طریقوں سے استعمال کر کے فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے آیئے آپ کو تفصیل سے بتاتے ہیں۔

• سرد موسم میں لونگ کے کرشماتی فوائد

• کھانسی دور کرنے کے لئے

سردی کے موسم میں اکثر لوگوں کو شدید کھانسی کا سامنا ہوتا ہے، ایسے میں اگر لونگ کو توے پر بھون کر اسے مسل کر نیم گرم شہد میں ملا کر کھا لیا جائے تو کھانسی رُک جائے گی۔

• بند ناک کھولنے کے لئے

ٹھنڈے موسم میں ناک بند ہونا عام بات ہے لیکن اگر بند ناک کھولنے کے لئے روزانہ صبح شام گرم پانی کی بھانپ لی جائے اور پانی میں لونگ شامل کر کے اسے اُبال کر اس پانی کی بھانپ لیں تو نزلہ ہو یا زکام بےحد آرام آئے گا۔

• دانتوں کے درد کے لئے

لونگ میں درد دور کرنے کی خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں اگر دانت میں درد ہو یا مسوڑھے سوج رہے ہوں تو لونگ دانتوں میں دبا لیں اور اس کا عرق پیتے رہیں ایسا کرنے سے دانت کا درد دور ہو جائے گا۔

• منہ کی صحت کے لئے مفید

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ منہ کی اندرونی صحت اور تندرستی برقرار رکھنے کے لیے لونگ اہم کردار ادا کرتی ہے لونگ والے ٹوتھ پیسٹ اور ماؤتھ واش عام ٹوتھ پیسٹ اور ماؤتھ واش سے زیادہ بہتر اور مفید ہوتے ہیں یہ نہ صرف منہ کی صفائی بہتر طریقے سے کرتے ہیں بلکہ مسوڑھوں کی خرابی اور دانتوں پر جمے میل کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں جبکہ لونگ میں موجود طاقتور اجزاء منہ کے جراثیم ختم کرکے جلن اور سوزش کو کم کرتے ہیں۔

• ہڈیوں اور جوڑوں کے لئے مفید

سردی کے موسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہونا ایک عام مسئلہ ہے ایسے میں ہڈیوں اور جوڑوں میں درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لونگ ہائیڈرو الکوحل مرکبات جیسے یوجینول اور فلاوونائڈز سے بھرپور ہوتی ہیں جو ہڈیوں کو مضبوط کرنے میں مدد کرتے ہیں، ماہرین کے مطابق کمزور ہڈیوں اور آسٹیوپوروسس والے افراد کو باقاعدگی سے لونگ کو اپنی غذا میں شامل کرنا چاہیئے۔

Sardi Main Long Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sardi Main Long Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sardi Main Long Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8560 Views   |   01 Jan 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سردی کے موسم میں لونگ کس قدر فائدے مند ہے؟ جانیئے لونگ استعمال کرنے کے مختلف طریقے اور ان کے فوائد

سردی کے موسم میں لونگ کس قدر فائدے مند ہے؟ جانیئے لونگ استعمال کرنے کے مختلف طریقے اور ان کے فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردی کے موسم میں لونگ کس قدر فائدے مند ہے؟ جانیئے لونگ استعمال کرنے کے مختلف طریقے اور ان کے فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔