جب اللہ کے پاس جاؤں گا تو اس اُمت کی شکایت لگاؤں گا، جو میرا مذاق اڑاتے ۔۔ اخبار بیچنے والا یہ نوجوان کس حال میں زندگی گزار رہا ہے؟

بچپن میں سویٹر پہنے ہوئے گیس سلینڈر کے قریب کھڑے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا اور جھلس گئے، کسی نے ان کی مدد نہ کی اور یہ بُری طرح جھلس گئے، مگر ان کی ہمت کو داد دینی چاہیے کہ یہ ان حالات میں بھی حلال کی روزی اور رزق کے لیے آگے بڑھے اور ذریعہ معاش کے طور پر اخبار بیچنے شروع کیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا یہ شخص لاہور میں اخبار فروش کرنے کا کام کرتا ہے۔ ان کا انٹرویو نجی چینل نے لگایا تو لوگوں نے خوب دلچسپی لینی شروع کردی، ہر کوئی ان کی تعریفیں کر رہا ہے اور جو لوگ ان کی جلد اور رنگت پر مذاق اڑاتے ہیں ان کے لیے ہدایت کی دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔

اس شخص کا نام رحمت ہے۔ یہ 2 بہنوں کے بھائی ہیں اور انہوں نے اپنی کزن سے شادی کی ہوئی ہے، ان کے 3 بچے بھی ہیں۔ رحمت کہتے ہیں: "میں بھی انسان ہوں، لوگ چہرہ دیکھ کر کہتے ہیں یہ کیا؟ مجھے بھی اس خُدا نے بنایا جس کو آپ نے بنایا، لوگ چلتے پھرتے مذاق کرتے ہیں کیا میں مذاق کے لیے بنایا گیا ہوں میں بھی اسی نبی کا کلمہ پڑھتا ہوں جس کا تم پڑھتے ہو، میرے سرکار نے فرمایا مذاق نہ کرو میں بھی انسان ہوں، میں نے بھی اس بارگاہ میں جانا ہے جس میں تم کو جانا ہے"

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   1489 Views   |   07 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about جب اللہ کے پاس جاؤں گا تو اس اُمت کی شکایت لگاؤں گا، جو میرا مذاق اڑاتے ۔۔ اخبار بیچنے والا یہ نوجوان کس حال میں زندگی گزار رہا ہے؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (جب اللہ کے پاس جاؤں گا تو اس اُمت کی شکایت لگاؤں گا، جو میرا مذاق اڑاتے ۔۔ اخبار بیچنے والا یہ نوجوان کس حال میں زندگی گزار رہا ہے؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.