پیٹ میں مروڑ کا علاج - پیٹ میں مروڑ ہو یا پھر گیس کی شکایت، بس یہ چائے بنائیں اور ان تمام مسائل سے چھٹکارا پائیں وہ بھی آسانی سے

موسمِ گرما میں ہمیں کئی قسم کی بیماریوں کا سامنا رہتا ہے، جن میں سے ایک ہے پیٹ کی بیماریاں جیسے گیس، پیٹ درد، معدے کی خرابی، اُلٹی، موشن، قبض اور مروڑ وغیرہ، ان کی بیماریوں کی وجوہات جو بھی ہوں مگر علاج کرنا بڑا مشکل کام ہے۔
اگر آپ بھی دوائیوں سے دور بھاگتے ہیں اور گھریلو علاج کے زریعے اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں تو کے فوڈز اس میں آپ کی بھرپور رہنمائی کرے گا، آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں پیٹ کے مسائل سے چھٹکارا دِلانے والی چند چائے کی ٹپس جن کے استعمال سے آپ کو پیٹ کے مختلف مسائل سے نمٹنے میں آسانی ہوگی۔

مختلف ہربل چائے بنانے کی ترکیبیں

• ادرک شہد اور لیموں کی چائے

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ ادرک کو مختلف پیٹ کے مسائل کے حل کے لئے سالوں سے استعمال کیا جارہا ہے اور اس سے کئی بیماریوں کا علاج ممکن ہے، تو پھر آپ ادرک کا ایک انچ کا ٹکڑا لیں، اسے ڈیڑھ کپ پانی میں ڈال کر خوب جوش دیں پھر اس میں ایک چائے کا چمچ شہد اور آدھا لیموں نچوڑ لیں، بس بن گئی آپ کی ادرک ہربل چائے۔

• کالی مرچ کی چائے

کالی مرچ ہمارے پیٹ کے کئی مسائل جیسے آنتوں کی سوزش، گیس وغیرہ جیسے مسائل کا آسان علاج ہے، اگر ہم 7 سے 8 کالی مرچ زرا سی چائے کی پتی اور چینی کو ڈیڑھ کپ پانی میں پکا کر اسے ایک کپ ہونے پر پی لیں تو پیٹ کے مختلف مسائل آسانی سے حل ہو جائیں گے۔

• سونف کی چائے

سونف کو صدیوں سے ہربل دواؤں اور مختلف علاج میں استعمال کیا جاتا رہا ہے، یہ ہمارے نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے، یہ ہمیں اُلٹی، پیٹ درد اور قبض سے دور رکھتی ہے، اس کی چائے بنانے کے لئے آپ کو ڈیڑھ کپ پانی میں چند پودینے کے پتے 4 سے 6 عدد اور ایک چائے کا چمچ سونف ڈال کر خوب اچھی طرح پکانا ہے جب یہ ایک کپ رہ جائے تو اسے پی لیں، اُلٹی موشن فوری رُک جائیں گے گیس ختم ہو گی اور پیٹ درد میں آرام آئے گا۔

• اجوائن کی چائے

کہتے ہیں کہ اجوائن میں سو بیماریوں کا علاج چھپا ہے، ان ہی میں سے چند بیماریاں اور مسائل پیٹ کے بھی ہیں، جیسے کہ اجوائن آنتوں کی سوزش دور کرتی ہے اجوائن کے استعمال سے خراب پیٹ ٹھیک ہوتا ہے، اس کی چائے پینے سے پیٹ کے ڈھیروں امراض میں فائدہ پہچتا ہے۔
اس کی چائے بنانے کے لئے آپ کو اجوائن کے چند دانے ایک کپ پانی میں اُبال کر اسے کپ میں نکالنا ہے پھر اس میں ایک چٹکی کالا نمک، ایک چائے کا چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچ لیموں شامل کر کے مکس کرنا ہے اور اسے پینا ہے پھر دیکھیں آپ اس کا کمال کیسے پیٹ کے مختلف مسائل باآسانی حل ہو جائیں گے۔
لیکن کے فوڈز آپ کو مشورہ دیتا ہے کہ کسی بھی قسم کی بیماری میں پہلے ڈاکٹر سے رجوع کریں اور پھر ڈاکٹر کی اجازت سے گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کریں۔

Pait Ke Masail Ka Hal

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pait Ke Masail Ka Hal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pait Ke Masail Ka Hal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   13760 Views   |   27 Sep 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

  • ,

پیٹ میں مروڑ کا علاج - پیٹ میں مروڑ ہو یا پھر گیس کی شکایت، بس یہ چائے بنائیں اور ان تمام مسائل سے چھٹکارا پائیں وہ بھی آسانی سے

پیٹ میں مروڑ کا علاج - پیٹ میں مروڑ ہو یا پھر گیس کی شکایت، بس یہ چائے بنائیں اور ان تمام مسائل سے چھٹکارا پائیں وہ بھی آسانی سے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیٹ میں مروڑ کا علاج - پیٹ میں مروڑ ہو یا پھر گیس کی شکایت، بس یہ چائے بنائیں اور ان تمام مسائل سے چھٹکارا پائیں وہ بھی آسانی سے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔