دانتوں میں کیڑا لگنے کو دانتوں کا گلنا یا کریز بھی کہا جاتا ہے، چاہے بچہ ہو نوجوان ہو یا بوڑھا ہر عمر کا انسان اس میں کبھی بھی مبتلا ہو سکتا ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ آخر دانتوں میں کیڑا کیوں لگتا ہے؟
آج کے فوڈز آپ جو اس سوال کا جواب اور دانتوں میں کیڑا لگنے کی وجوہات کے ساتھ ساتھ اس کا علاج بھی بتائے گا، آگر آپ بھی اس کی وجوہات اور علاج جاننا چاہتے ہیں تو اس تحریر کو آخر تک ضرور پڑھیں۔
دانتوں میں کیڑا کیوں لگتا ہے؟
دراصل دانتوں میں کیڑا عوامل کے ایک مرکب کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے، ماہرین کے مطابق جب ہم کھانا کھاتے ہیں تو اس کے چند چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہمارے دانتوں میں پھنس جاتے ہیں، جب دانتوں میں پھنسے ہوئے کھانے سے منہ میں موجود بیکٹیریا آملتے ہیں تو اس کی وجہ سے دانتوں میں “پلاک” جمنا شروع ہوجاتا ہے۔
جس کی وجہ سے بیکٹیریا کا بڑھتے رہنا اور پلاک کا جمتے رہنا دانتوں میں کیڑا لگنے کی وجہ بنتا ہے، اور اگر دانتوں کے کیڑے کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو وہ بڑے ہو جاتے ہیں پھیلتے جاتے ہیں اور آپ کے دانتوں کی گہری پرتوں کو متاثر کرتے ہیں جس کے نتیجے میں دانت میں شدید درد، انفیکشن اور دانتوں کے ٹوٹنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
دانتوں کو کس طرح محفوظ بنایا جائے؟
ماہرین کے مطابق اگر رات کو سونے سے قبل دانتوں کو برش کر لیا ہے تو صبح اٹھنے کے فوری بعد صرف کلی اور غرارے کرکے ناشتہ کر لیا جائے اور ناشتے کے بعد برش کیا جائے تو دانت صاف اور صحت مند رہتے ہیں۔
اس کے علاوہ زیادہ میٹھا کھانے سے گریز کیا جائے اور پان چھالیہ گٹکا وغیرہ اور سگریٹ نوشی سے گریز کیا جائے۔
• سوڈا اور لیموں
اس کے علاوہ اگر میٹھے سوڈے میں لیموں کا رس ملا کر اس سے برش کیا جائے تو دانت بھی چمکدار ہوتے ہیں اور منہ سے بیکٹیریا بھی ختم ہو جاتے ہیں۔
• نمک اور سرسوں کا تیل
اگر نمک میں سرسوں کا تیل ملا کر اس سے دانت برش کئے جائیں تو دانتوں سے گندا خون، بیکٹیریا اور کیڑا دور ہو جاتا ہے اس لئے اگر آپ کو دانتوں میں درد، ٹھنڈا گرم یا سفید داغ نمودار ہوتے دکھائی دیں تو نمک اور سرسوں کے تیل سے دانتوں کو صاف کریں۔
• احتیاط کریں
اگر بروقت دانتوں میں موجود کیڑے کو دور نہ کیا جائے اور علاج نہ کروایا جائے تو بہت بھاری نقصان اُٹھانا پڑ سکتا ہے اگر دانتوں میں دھبے نمودار ہونے کے باوجود بھی ڈاکٹر سے رجوع نہیں کرتے تو اس کے نتیجے میں دانت میں سوراخ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
اور پھر دانت کمزور ہو کر جھڑ سکتا ہے اس لئے اگر دانتوں میں درد ہو، دانتوں کا رنگ تبدیل ہو اور ان میں کیڑا لگتا محسوس ہو تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں اور علاج کروائیں۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Danton Main Keera Lagne Ki Wajuhat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Danton Main Keera Lagne Ki Wajuhat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.