امی اللہ کے پاس جانے والی تھی اور میری دوسری شادی ہوئی ۔۔ عائشہ جہانزیب نے دوسری شادی کیوں کی اور ماں نے مرتے وقت کس خواہش کا اظہار کیا؟

پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں کئی نیوز اینکرز اور ٹاک شوز کے میزبان آئے اور گئے، لیکن کچھ ایسے چہرے متعارف کروائے گئے جن کا کوئی ثانی نہیں۔ جن کے لب و لہجے اور انداز نے ناظرین پر اپنی دھاک بٹھا دی۔ ایسا ہی چہرہ پاکستان کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے سیاسی شو میں متعارف کروایا گیا جنہیں سب عائشہ جہانزیب کے نام سے جانتے ہیں۔ اس سے قبل عائشہ کی کہانی یقیناً کوئی نہیں جانتا ہو گا، کچھ عرصہ قبل انہوں نے اداکارہ و میزبان عفت عمر کے ویب شو میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے احوال کے بارے میں بتایا۔ عائشہ انتہائی ذہین اور قابل میزبان ہیں، ان کی بات چیت سے ہی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ سلجھی ہوئی خاتون ہیں۔ عائشہ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ''میں اپنے والدین کی اکلوتی بیٹی ہوں، میرے بچپن میں ہی والد نے والدہ کو چھوڑ دیا تھا اور مجھے والدہ نے خالہ اور ماموں کے ساتھ مِل کر پالا، ہم بچپن سے جوائنٹ فیملی میں رہتے تھے''۔ عائشہ کا کہنا تھا کہ ''مجھے شروع سے ہی بیچارا لفظ انتہائی برا لگتا تھا، لوگ مجھے کہتے تھے کہ اس کے والد نے اسے چھوڑ دیا بیچاری، تو مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا تھا''۔ عائشہ نے انکشاف کیا کہ ان کے پہلے شوہر کا انتقال ہو چکا ہے جن سے انہوں نے محبت کی شادی کی تھی۔ عائشہ نے بتایا کہ ان سے میرے 3 بچے ہیں۔ پہلے شوہر کے انتقال کے بعد میں بچوں کو ملک سے باہر گھمانے لے گئی تاکہ وہ اس صدمے سے باہر نکل سکیں۔ میں نہیں چاہتی تھی جو میرے ساتھ ہوا وہ بچوں کے ساتھ بھی ہو۔ عائشہ نے یہ بھی بتایا کہ میرے دوسرے شوہر مجھے اسی سفر کے دوران ایک سڑک پر ملے، پھر ہماری دوستی ہو گئی۔ انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ '' میرے شوہر کنوارے تھے، تو مجھے اس چیز کی فکر تھی کہ شاید وہ یہ سب ہینڈل نہ کر پائیں لیکن وہ ایک بہت اچھے شخص ہیں''۔ عائشہ جہانزیب کا مزید کہنا تھا کہ میری والدہ نے مجھے ماں اور باپ دونوں کی طرح پالا ہے، وہ ایک شرمیلی خاتون تھیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے زندگی بھر مجھے باپ کی کمی محسوس نہ ہونے دی۔ عائشہ نے بتایا کہ مجھے شروع سے مضبوط خواتین بے حد پسند ہیں، میری خالہ کو میں بہت پسند کرتی ہوں اس وجہ سے کیونکہ وہ ایک مضبوط خاتون ہیں۔

ماں نے مرتے وقت کہا کہ میں نے دوسری شادی نہیں کی لیکن تم کرلو اور پھر میری شادی میرے غیر شادی شدہ ایک قریبی دوست سے ہوئی۔

Anchor Ayesha Jahanzaib Emotional Story

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Anchor Ayesha Jahanzaib Emotional Story and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anchor Ayesha Jahanzaib Emotional Story to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira   |   In News  |   0 Comments   |   18934 Views   |   18 Aug 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

امی اللہ کے پاس جانے والی تھی اور میری دوسری شادی ہوئی ۔۔ عائشہ جہانزیب نے دوسری شادی کیوں کی اور ماں نے مرتے وقت کس خواہش کا اظہار کیا؟

امی اللہ کے پاس جانے والی تھی اور میری دوسری شادی ہوئی ۔۔ عائشہ جہانزیب نے دوسری شادی کیوں کی اور ماں نے مرتے وقت کس خواہش کا اظہار کیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ امی اللہ کے پاس جانے والی تھی اور میری دوسری شادی ہوئی ۔۔ عائشہ جہانزیب نے دوسری شادی کیوں کی اور ماں نے مرتے وقت کس خواہش کا اظہار کیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔