چمکدار اور صاف جِلد حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ جانیئے ہرا دھنیا اور لیموں آپ کے لئے کس قدر فائدے مند ثابت ہو سکتے ہیں

ہر ایسی عادت جو آپ کو نقصان پہنچا رہی ہو اسے فوری ترک کر دینا آسان نہیں، لیکن اگر چند نئی عادتوں کو اپنا لیا جائے جو آپ کی صحت کے ساتھ ساتھ آپ کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے مفید ہو تو اس میں کوئی ہرج نہیں۔
ہر شخص، مرد و عورت یہی چاہتے ہیں کہ ان کی جلد صاف شفاف اور چمکدار ہو لیکن اب اس کے لئے ہزاروں روپے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں، بس اپنی روز مرہ کی غذا میں لیموں اور دھنیا شامل کریں اور پائیں صحت اور خوبصورتی کے کئی راز۔
جس طرح ہری سبزیوں کا استعمال مفید ہے اس ہی طرح ہری سبزیوں سے بنائے گئے جوس بھی بے حد فائدے مند ہوتے ہیں اگر تلے ہوئے پکوان اور پروسیسڈ چیزی کھانے کھا کھا کر آپ کے چہرے پر دانے اور دھبے ہو رہے ہیں یا پھر جلد لٹک سی گئی ہے تو بس ہمارے بتائے گئے طریقے سے لیموں اور ہرے دھنیے کا رس تیار کریں اور پائیں حیرت انگیز نتائج۔

ہرے دھنیے اور لیموں میں چھپے حیرت انگیز فوائد

ہرے دھنیے اور لیموں کا جوس اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی انفلامٹری خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے، ہرے دھنیے اور لیموں دونوں ہی وٹامن سی کا خزانہ ہیں، یہ ہمارے جسم میں موجو دفری ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد کرتا ہے جن کی وجہ سے ہماری جلد وقت سے پہلے جھریوں اور جھائیوں سے بھر جاتی ہے اور یوں عمر زیادہ لگنے لگتی ہے۔
ہرے دھنیے اور لیموں کا جوس نہ صرف ہماری خوبصورتی بڑھانے کے لئے بہترین ہے بلکہ یہ ہماری صحت کو بحال کرنے میں بھی کردار ادا کرتا ہے یہ ایک قدرتی ڈیٹاکس بھی ہے جو وزن کم کرنے کے لئے انتہائی مفید ہے لیموں اور ہرے دھنیے کے جوس میں موجود غذائی اجزاء حیرت انگیز طور پر ہماری جلد کو صاف اور شفاف بناتے ہیں، نظامِ ہاضمہ بہتر بناتے ہیں اور ہمارے جسم میں موجود فاضل مادوں کو خارج کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

ہرے دھنیے اور لیموں کا جوس بنانے کا طریقہ

اجزاء

ایک تک تازہ ہرا دھنیا
2 سے 3 چمچ لیموں کا رس
پانی حسبِ ضرورت

ترکیب

بلینڈر میں ہرے دھنیے کے پتے اور لیموں کا رس شامل کریں اب اس میں ڈالیں، باریک پیس کر نکال لیں اگر آپ چاہیں تو اس میں ذائقے کے لئے کالی مرچ یا پھر چاٹ مصالحہ بھی چھڑک سکتے ہیں اب اسے ٹھنڈا کر کے پیئیں یا برف ڈال کر نوش فرمائیں، اس کا روزانہ یا ہفتے میں 3 مرتبہ استعمال آپ کو حیران کُن نتائج فراہم کرے گا۔

Saaf Aur Chamakdar Jild Hasil Karne Ke Liye

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Saaf Aur Chamakdar Jild Hasil Karne Ke Liye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saaf Aur Chamakdar Jild Hasil Karne Ke Liye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3377 Views   |   23 Jul 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 October 2024)

چمکدار اور صاف جِلد حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ جانیئے ہرا دھنیا اور لیموں آپ کے لئے کس قدر فائدے مند ثابت ہو سکتے ہیں

چمکدار اور صاف جِلد حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ جانیئے ہرا دھنیا اور لیموں آپ کے لئے کس قدر فائدے مند ثابت ہو سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چمکدار اور صاف جِلد حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ جانیئے ہرا دھنیا اور لیموں آپ کے لئے کس قدر فائدے مند ثابت ہو سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔