40 سال کی عمر میں بھی صرف 20 برس کی نظر آئیں۔۔ صرف 1 پیالی مونگ پھلی سے جھریاں بھی دور اور رنگ بھی گورا ہوجائے! ڈاکٹڑ بلقیس کے بتائے چند آزمودہ ٹوٹکے

آج کل کے دور میں سستا تو کچھ رہا نہیں۔ یہاں تک کہ مونگ پھلی جو بچپن میں ہم 5،10 روپے کی ڈھیروں ڈھیر لے لیتے تھے وہ بھی اب پیکٹ میں ملتی ہے۔ البتہ آج ہم آپ کو صرف 50، 100 میں ملنے والی ایک پیالی مونگ پھلی کے ایسے استعمال بتائیں گے جن سے کم سے کم آپ پارلر کے ہزاروں روپے کا خرچہ بچا لیں گے۔

مونگ پھلی میں حسن کی حفاظت کے لئے پائے جانے والے اجزاء

مونگ پھلی اور اس کے تیل میں وٹامن بی 6، وٹامن ای، زنک، نیاسن، پروٹین، آئرن اور کئی معدنیات پائے جاتے ہیں جو نہ صرف جلد سے سیاہ پن کو دور کرتے ہیں بلکہ جھریوں سے نجات دیتے ہیں اور سورج کی مضر شعاعوں سے بھی بچاتے ہیں۔

مشہور ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس نے اپنے وی لاگ میں موم پھلی سے رنگت نکھارنے اور وائیٹننگ کے لئے ایسا اسکرب بنانے کا طریقہ بتایا ہے جو ہم اپے قارئی کے لئے یہاں شئیر کرنے جارہے ہیں۔ اس کے لئے ہمیں آدھی پیالی بھنی ہوئی موم پھلی کے دانے لینے ہیں۔ اس کو گرائینڈ کر کے باریک پیس کر لیں۔ 2 کھانے کے چمچ چینی ملائیں۔ اب جسم میں جس جگہ بھی یہ اسکرب لگانا ہو وہاں ہلکا سا پانی لگائیں اور اس اسکرب کو ١٠ منٹ تک اس حصے پر ہلکے ہاتھ سے ملیں۔ اس کے بعد سادے پانی سے دھو لیں لیکن یاد رکھیں صابن کا استعمال ہر گز نہیں کرنا۔ یہ وائیٹننگ اسکرب ہے جس سے نہ صرف کہنی، گردن اور گھٹنون کا کالا پن ختم ہوجاتا ہے بلکہ رنگت دمک اٹھتی ہے اور خشکی بھی ختم ہوتی ہے۔

مونگ پھلی کا تیل

مونگ پھلی کا تیل بے جان بالوں اور بالوں کی خشکی دور کرنے کے لئے بہترین ہے اس کو سر کی جڑوں میںں اچھی طرح مساج کریں۔ اس کے علاوہ یہ تیل جلد کی خشکی دور کرنے کے لئے بھی لگایا جاتا ہے۔ خاص طور پر سردیوں کے موسم میں ہونٹوں اور آنکھ کے گردکا حصہ سیاہ پڑجاتا ہے وہاں مونگ پھلی کے تیل کو لگانے سے جلد یکساں رنگت کی ہوجاتی ہے۔

By Khush Bakht  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   5002 Views   |   05 Feb 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about 40 سال کی عمر میں بھی صرف 20 برس کی نظر آئیں۔۔ صرف 1 پیالی مونگ پھلی سے جھریاں بھی دور اور رنگ بھی گورا ہوجائے! ڈاکٹڑ بلقیس کے بتائے چند آزمودہ ٹوٹکے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (40 سال کی عمر میں بھی صرف 20 برس کی نظر آئیں۔۔ صرف 1 پیالی مونگ پھلی سے جھریاں بھی دور اور رنگ بھی گورا ہوجائے! ڈاکٹڑ بلقیس کے بتائے چند آزمودہ ٹوٹکے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.