ٹھنڈے دودھ میں شہد ملا کر پینے سے کون سے 5 زبردست فائدے حاصل ہوتے ہیں؟ جان کر آپ بھی یہ فوائد حاصل کرنا چاہیں گے

شہد کو ہمارے ہاں بہت اعلٰی مقام حاصل ہے کیونکہ یہ ہمارے نبیﷺ کی پسندیدہ چیزوں میں سے ایک ہے اس میں شفاء بھی ہے اور غذا بھی ہے۔ اس میں بےشمار غذائیت اور فائدے موجود ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دودھ کو بھی مکمل غذا کہا جاتا ہے۔ اس کے فوائد سے بھی سب ہی واقف ہیں۔ اور اکثر لوگ گرم دودھ میں شہد پیتے ہیں یہ صحت کے لئے خاصا مفید سمجھا جاتا ہے ۔ لیکن آج ہم یہاں آپ کو ٹھنڈے دودھ میں شہد ڈال کر پینے کے فوائد سے آگاہ کریں گے۔

شہد کے ساتھ ٹھنڈا دودھ پینے کے 5 فوائد:

1۔ معدے کے لیے سکون آور:

ٹھنڈے دودھ میں شہد ملا کر پیتے ہیں تو اس سے معدے میں سکون اور ٹھنڈک ملتی ہے اس سے گیس نہیں بنتی ، ایسیڈٹی میں فائدہ پہنچتا ہے۔ معدے میں اگر زخم ہو تو اس میں بھی راحت پہنچاتا ہے۔ اسکے ساتھ اگر پیپٹک السر کے مریض اس کا استعمال کریں تو ان کا السر ٹھیک ہونے میں مددگار ہے۔ شہد میں چونکہ شفاء بھی ہے تو اس میں کافی دواؤں کی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ یہ قبض بھی دور کرتا ہے، ہاضمے کا نظام ٹھیک کرتا ہے۔

2۔ فوری توانائی کا ذریعہ:

کچھ لوگ خاصے محنت کے کام کرتے ہیں جس سے اکثر ان کو کمزوری ہونے لگتی ہے ، اسکے علاوہ اسپورٹس مین یا جم کے شوقین جن کو فوری انرجی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تو ٹھنڈے دودھ میں ملا شہد آپ کی توانائی کا فوری ذریعہ ہے۔ اس کے ساتھ یہ پٹھوں کی تھکاوٹ دور کر کے ان کی ریپئیرنگ کا کام بھی سر انجام دیتا ہے۔

3۔ وزن میں کمی لائے:

وزن کم کرنا آج کل سب سے سنگین مسئلہ بن ہوا ہے، ہر شخص اسمارٹ بننا چاہتا ہے اور اپنا وزن کم کرنا چاہتا ہے لیکن اس کے لئے طرزِ زندگی میں تبدیلی لانے کی کوشش نہیں کرتے۔ دودھ اور شہد کے پینے سے آپ کا میٹا بولک سسٹم ٹھیک ہوتا ہے، جس سے کئی مسائل کے خاتمے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے پینے سے دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس ہوتا ہے جس کی وجہ سے آپ کھانا کم کھاتے ہیں۔ اس سے آپ کے وزن میں بھی کمی ہوتی ہے۔

4۔ قوتِ مدافعت بڑھائے:

شہد میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس آپ کی قوتِ مدافعت میں اضافے کا باعث بنتے ہیں اس کے ساتھ دودھ میں موجود غذائیت آپ کے جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے۔ اس کے غذائی اجزاء قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں۔ شہد میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں جس سے یہ بیماری پیدا کرنے والے جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے۔

5۔ جلد اور بالوں کی خوبصورتی کے لئے:

کہتے ہیں کہ دودھ میں شہد ملا کر پینے سے چہرے کی رنگت بھی شہد کی طرح سنہری ہوجاتی ہے ۔ شہد کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات چہرے سے کیل مہاسے، جھائیاں ، داغ دھبے سب دور کردیتی ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ اس کی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیت اور دودھ کی بھرپور غذائیت مل کر بالوں کے مسائل کا بھی خاتمہ کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

Thandy Doodh Mein Shehd Mila Kar Peeny Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Thandy Doodh Mein Shehd Mila Kar Peeny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Thandy Doodh Mein Shehd Mila Kar Peeny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3063 Views   |   15 Jul 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ٹھنڈے دودھ میں شہد ملا کر پینے سے کون سے 5 زبردست فائدے حاصل ہوتے ہیں؟ جان کر آپ بھی یہ فوائد حاصل کرنا چاہیں گے

ٹھنڈے دودھ میں شہد ملا کر پینے سے کون سے 5 زبردست فائدے حاصل ہوتے ہیں؟ جان کر آپ بھی یہ فوائد حاصل کرنا چاہیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ٹھنڈے دودھ میں شہد ملا کر پینے سے کون سے 5 زبردست فائدے حاصل ہوتے ہیں؟ جان کر آپ بھی یہ فوائد حاصل کرنا چاہیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔