کیا آپ جانتے ہیں دالیں آپ کی صحت کے لئے کتنی فائدے مند ہیں؟ جانیں ماہرینِ صحت ان کے بارے میں کیا کہتے ہیں

دالیں اتنی لذیذ ہوتی ہیں کہ اب تو کئی ملکوں میں انہیں پاستہ میں شامل کر کے بھی کھایا جانے لگا ہے، ہمارے لئے یہ بات حیرت کے قابل ہے کیونکہ یہاں پاستہ میں دالوں کا استعمال نہیں کیا جاتا لیکن اکثر مغربی ممالک میں یہ عام ہے۔
ماہرینِ صحت کے مطابق دالیں جتنی چھوٹی ہوتی ہیں اتنی ہی فائدے مند بھی ہیں، یہ غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں اور اگر انہیں غذائیت کا خزانہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا، سالوں سے پروٹین حاصل کرنے کے لئے دالوں کا استعمال جاری ہے گوشت سے ملنے والی تمام غذائیت دالوں سے بھی حاصل کی جا سکتی ہے اس لئے دالوں کو سستی اور بہترین غذا کہا جاتا ہے۔

دالوں میں موجود غذائیت

• دالیں پلانٹ پروٹین، وٹامنز، منرلز اور فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، اس میں کوئی ایسا غذائی اجزاء شامل نہیں ہوتا جس سے آپ کو کوئی نقصان ہو یا پھر وزن بڑھنے کا خدشہ رہے۔

• دالیں کم کاربوہائیڈریٹ والی غذاؤں میں شامل ہے، جس کے استعمال سے چربی بڑھنے کا کوئی امکان نہیں ہوتا اور اسی لئے دالوں کو وزن کم کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

• مختلف دالوں میں مختلف غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جن میں پروٹین، فائبر، فولیٹ، آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم، زِنک، فیٹ، اور بہت کم مقدار میں کیلوریز شامل ہوتی ہیں۔

• جتنی زیادہ ہم دالوں کا استعمال کرتے ہیں اتنی ہی زیادہ ہم ان سے غذائیت حاصل کرتے ہیں۔

• ماہرینِ صحت کے مطابق اگر آپ گوشت اور پروسیسڈ فوڈ کی جگہ دالوں کا استعمال بڑھا دیں تو آپ زیادہ صحت مند رہیں گے اور کئی بیماریوں سے بھی محفوط رہ سکیں گے۔

• آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ دالوں کا استعمال ہماری قبل از وقت موت کا خدشہ کم کر سکتا ہے کیونکہ یہ ہمیں کئی بڑی بیماریوں سے بچاتی ہیں جو کہ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔

• اگر آپ ایک ہفتے میں کم سے کم ڈیڑھ کپ اور زیادہ سے زیادہ 3 کپ دالوں کا استعمال کریں تو یہ ہماری صحت کو بہتر بنانے اور برقرار رکھنے کے لئے کافی ہیں۔

• دالوں کے استعمال سے ہمارے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے اور ہم دل کے مختلف امراض سے محفوظ رہتے ہیں۔

• دالوں میں موجود فولیٹ کینسر سے لڑنے میں مدد دیتا ہے اس لئے اگر دالوں کا استعمال باقاعدگی سے کیا جائے تو ہم مختلف قسم کے کینسر سے بچ سکتے ہیں۔

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1840 Views   |   10 Jun 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کیا آپ جانتے ہیں دالیں آپ کی صحت کے لئے کتنی فائدے مند ہیں؟ جانیں ماہرینِ صحت ان کے بارے میں کیا کہتے ہیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کیا آپ جانتے ہیں دالیں آپ کی صحت کے لئے کتنی فائدے مند ہیں؟ جانیں ماہرینِ صحت ان کے بارے میں کیا کہتے ہیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.