Mishi Khan Angry At Pakistani Celebs Posting On Pahalgam Attack
پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور بے باک اینکر مشی خان ایک بار پھر سچ بولنے کے جرم میں خبروں کی زینت بن گئیں۔ وہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی چپ نہ رہیں اور ایک بار پھر سچائی کا پرچم تھام کر سامنے آ گئیں۔
میں حالیہ دہشت گردی کے افسوسناک واقعے پر دنیا بھر سے اظہارِ افسوس کیا جا رہا ہے، اور کچھ پاکستانی فنکاروں نے بھی اس پر سوشل میڈیا پر پوسٹس کیں۔ لیکن مشی خان نے کچھ اور ہی دکھا دیا وہ صرف تعزیت نہیں کر رہیں، وہ سوال کر رہی ہیں۔
مشی خان نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں شوبز ستاروں پر خوب تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کہیں بھی ضائع ہو، تکلیف دہ ہے... لیکن جب پاکستان پر الزام لگایا جا رہا ہو اور آپ کی آواز گم ہو جائے تو یہ دوغلا پن ہے۔
انہوں نے فواد خان، ہانیہ عامر اور دیگر ستاروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب بھارت کی طرف سے انگلی اٹھتی ہے، تب بھی آپ چپ رہتے ہیں؟ اور پھر جب ان ہی کی فلمیں آتی ہیں تو سب کچھ یاد آ جاتا ہے؟
کیا خودداری اتنی سستی ہو گئی ہے؟ مشی نے سوال اٹھایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ہمیں بدنام کیا جاتا ہے، تب ہمیں کرکٹ، ثقافتی تبادلے یا فلمی میلوں میں حصہ ہی نہیں لینا چاہیے۔ اپنے لیے کھڑے ہونا سیکھو! ان کا دوٹوک پیغام تھا۔
سوشل میڈیا پر مشی خان کی باتوں کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ صارفین نے لکھا؛
۔ یہ فنکار صرف بالی ووڈ میں کام چاہتے ہیں، باقی کچھ نہیں۔
۔ فواد خان فلم ریلیز سے پہلے پوسٹ کر رہا ہے تاکہ امیج بن سکے۔
۔ کاش ان لوگوں نے جعفر ایکسپریس کے متاثرین کے لیے بھی ایک پوسٹ کی ہوتی۔
کیا آپ مشی خان کی بات سے اتفاق کرتے ہیں؟ یا آپ سمجھتے ہیں کہ فنکاروں کا غیر سیاسی رہنا ہی بہتر ہے؟ اپنی رائے کمنٹس میں ضرور بتائیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mishi Khan Angry At Pakistani Celebs Posting On Pahalgam Attack and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mishi Khan Angry At Pakistani Celebs Posting On Pahalgam Attack to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.