دنیا بھر سے ہر آءے روز مختلف قسم کی عجیب و غریب ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں جن جو دیکھ کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں۔
آج سے چند ماہ قبل ایک ایسی ہی خطرناک مناظر پر مبنی ویڈیو بھارت سے سامنے آئی تھی جس میں ایک بچے کو گرم کھولتی ہوئی کڑاہی کے اندر بیٹھا دیکھا گیا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کے اِرد گرد لوگوں کا مجمع لگا ہوا ہے۔
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی وائرل ہوگئی تھی۔ بچے کی عمر 7 سے 9 سال بتائی گئی ہے جو آگ پر رکھی بڑی کڑاہی میں اُبلتے ہوئے پانی میں ہاتھ جوڑ کر سکون سے بیٹھا ہے۔
بچہ کڑاہی میں کیوں بیٹھا ہے یہ بات معلوم نہیں ہوسکی لیکن بظاہر دیکھ کر ایسا لگتا کہ جیسے یہ کوئی ہندوانہ مذہب کی کوئی رسم نبھائی جا رہی ہو۔
ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ جہاں کئی صارفین اس ویڈیو کو دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں وہیں بہت سے صارفین اس ویڈیو کو جعلی بھی کہتے دکھائی دے رہے ہیں۔