ثابت دھنیا ہر گھر می موجود ہوتا ہے لیکن ہم اس کے فوائد نہیں جانتے کہ یہ کس طرح ہمارے کام آسکتا ہے۔ ثابت دھنیا بہت سارے طریقوں سے ہمارے صحت اور خوبصورتی میں اضافہ کر سکتا ہے ۔ یہاں ہم آپ کو ثابت دھنیے کے استعمال کے کچھ طریقے بتائیں گے جن سے آپ فائدہ اُٹھا سکتے ہیں اور اپنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں ۔ تھائیرائیڈ کے لیے پانی ۔۔۔۔۔۔۔ڈیڑھ کپ ثابت دھنیا ۔۔۔۔دو چائے کے چمچ شہد ۔۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ استعمال کا طریقہ : پانی اُبال لیں اور اس میں ثابت دھنیا شامل کرکے ڈھک کر ہلکی آنچ پر 15منٹ تک ابلنے دیں ۔ اس کے بعد آنچ بند کردیں اور پانی چھان لیں ۔ اب اس میں شہد ڈال کر صبح نہار منہ پئیں، انشاء اللہ تھائیرائیڈ مں آرام آئے گا۔ ایک ہفتہ لگاتار استعمال سے آپ کو فرق محسوس ہوگا ۔ دانوں کو ختم کرنے کے لیے : چہرے میں دانے یا ایکنی چکنی جلد والوں کے لیے ایک بہت بڑا مسئلہ ہے ۔ ایکنی باربار ہوجاتی ہے اور اس کا کوئی مستقل علاج نہیں ہوتالیکن اسے کم کرنے اور روکنے کے لیے یہ ٹوٹکہ آزما کر ضرور دیکھیں ۔ اجزاء دھنیا پاؤڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ شہد ۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ ہلدی ۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چٹکی ملتانی مٹی (Optional) بنانے کا طریقہ : تمام اجزاء کو ملا کر ایک پیسٹ بنالیں ۔ اب اس پیسٹ کو چہرے پر ماسک کی طرح لگا کر خشک ہونے دیں ۔ خشک ہونے پر چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔ ہفتے میں تین بار ضرور استعمال کریں ۔ آنکھوں کے انفیکشن کے لیے : آنکھوں کے انفیکشن کے لیے بھی دھنیا بہترین کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ آنکھوں کی دیگر بیماریوں میں بھی یہ فائدہ پہنچاتا ہے ۔ اس ٹوٹکے کا استعمال ضرور کریں ۔ آدھ گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچ دھنیا شامل کرکے 10منٹ تک اُبالیں ۔ اب آنکھوں کے انفیکشن میں مبتلاء افراد دن میں دو سے تین بار اس پانی سے آنکھوں کو دھولیں ۔ انشاء اللہ فوراً فرق محسوس ہوگا ۔ بالوں کی نشوونما کے لیے : اکثر خراب غذا، ٹینشن یا hormonal disturbance کی وجہ سے بال گرنے شروع ہوجاتے ہیں ۔ بالوں کی جڑیں بھی اس وجہ سے نازک ہوجاتی ہیں ۔ دھنیا پاؤڈر یا ثابت دھنیا بالوں کی گروتھ میں مدد کرتا ہے ۔ بالوں میں لگانے والے کسی بھی تیل میں ایک کھانے کا چمچ دھنیا پاؤڈر ملا کر اس تیل کو استعمال کریں ۔ اس سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوں گی اور بالوں کی بہترین نشوونما ہوگی۔
Read Blog about ثابت دھنیا کے چند حیرت انگیز فائدے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ثابت دھنیا کے چند حیرت انگیز فائدے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.