گھٹنوں اور کہنیوں کی رنگت خراب ہو گئی ہے تو پریشان نہ ہوں بس بتائی کئی یہ ٹپس آزمائیں اور ان کی کالی رنگت سے نجات پائیں

کیا آپ کے گھٹنوں اور کہنیوں کی رنگت سیاہ ہے؟ آپ کے خوبصورت ہاتھوں کی کہنی پر یہ سیاہ پیچز آپ کی شخصیت کو بھی متاثر کرتے ہیں، اور آپ کی خود اعتمادی بھی متاثر ہوتی ہیں۔

لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ان کی رنگت کو ہلکا کرنے کے بہت سے قدرتی طریقے موجود ہیں جو آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں، ان ٹپس پر عمل کر کے آپ بھی پا سکیں گے صاف گھٹنے اور کہنیاں۔

کہنیوں اور گھٹنوں کی رنگت کالی ہونے کی وجوہات

کیا آپ روزانہ دھوپ میں باہر نکلتے ہیں، اور سورج کی شعاعیں براہِ راست آپ کی جلد پر لگتی ہیں؟ تو یہ آپ کی کہنیوں اور گھٹنوں کی گہری رنگت کی ایک بڑی وجہ ہے، اس کے علاوہ اگر آپ کے ہارمونز غیر متوازن ہیں اور ان میں کسی قسم کی تبدیلی ہوئی یہ تو یہ بھی ان کی گہری رنگت کی عام وجہ ہے۔

بچپن سے ہی بچے گھٹنوں کے بل چلتے ہیں اس کی وجہ سے بھی ان کی گھٹنوں کی جلد کی رنگت کالی ہوتی ہے اور کہنیوں سے زمین یا میز وغیرہ پر سہارا لے کر بیٹھنے کی وجہ سے بھی کہنیوں کی رنگت گہری ہونا ایک عام سے بات ہے۔

گھٹنوں اور کہنیوں کی رنگت کو ہلکا کرنے کی ٹپس

کھیرے کا اسکرب

کھیرے میں گہری رنگت کو ہلکا کرنے کے لئے بلیچنگ پراپرٹیز پائی جاتی ہیں، سالوں سے کھیرے کو گہری رنگت کو ہلکا کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے، اس میں موجود وٹامنز اپ کی جلد کو نرم و ملائم بنانے کے ساتھ ساتھ مردہ خلیات کا بھی خاتمہ کرتے ہیں۔

کھیرے سے اسکرب کرنے کا طریقہ

بہترین نتائج کے لئے ایک کھیرے کو درمیانی سائز کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، اب ان ٹکڑوں سے اپنی کہنیوں اور گھٹنوں کو مساج کریں کم سے کم 15 منٹ تک خوب اچھی طرح کھیرے کو رگڑیں کھیرے کے زرّات اور رس کو کچھ دیر لگا چھوڑ دیں اور پھر تھوڑی دیر بعد اسے دھو لیں، اس کے علاوہ آپ کھیرے کا رس نکال کر اس میں لیموں کا رس ملا کر بھی مساج کر سکتے ہیں بہترین نتائج کے لئے اس ان ٹپس کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال کریں۔

ایلوویرا پیسٹ

ہم سب ہی ایلوویرا کے حیرت انگیز کمالات سے اچھی طرح واقف ہیں کے فوڈز کئی بار اس کے فوائد اور استعمالات سے آپ کو آگاہ کر چکا ہے، ایلوویرا کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ گہری رنگت، بلیک پیچز کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔

ایلوویرا پیسٹ لگانے کا طریقہ

ایک پیالی میں ایلوویرا جیل لیں اس کو گرینڈ کریں پھر اس کے پیسٹ میں برابر مقدار سے دودھ ملا لیں، اب اس کو اچھی طرح مکس کریں اور اپنی کہنیوں اور گھٹنوں کا اس سے مساج کریں اس کا گاڑھا پیسٹ رات کے وقت کہنیوں اور گھٹنوں پر لگا کر اگلی صبح اسے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، بہترین نتائج کے لئے اسے کم سے کم ایک مہینہ روزانہ کی بنیاد پر استعمال کریں۔

دہی کا ماسک

دہی میں لیکٹک اسیڈ موجود ہوتا ہے جو جلد کو صاف کرنے کے لئے بہترین زریعہ ہے، اس میں اینٹی فنگل خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں، اگر دہی کو رنگت ہلکی کرنے کے لئے استعمال کیا جائے تو بے حد فائدہ ہوگا۔

دہی کا ماسک بنانے اور لگانے کا طریقہ

دو سے تین چمچ دہی میں چند قطرے سرکہ ملائیں اسے اچھی طرح مکس کریں اب اس پیسٹ کو کہنیوں اور گھٹنوں پر لگا کر 20 منٹ کے لئے چھوڑ دیں، آپ چاہیں تو اسے جسم کے کسی بھی گہری رنگت والے حصے پر استعمال کر سکتے ہیں، اب 20 منٹ بعد اسے صرف گرم پانی سے دھو لیں یاد رہے کہ ٹھنڈا پانی استعمال نہ کریں، اس ٹپ کو ہفتے میں 3 سے 4 بار لازمی استعمال کریں۔

ہلدی کا ماسک

ہلدی ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جسے کھانوں کے ساتھ ساتھ خوبصورتی اور جلد کے کئی مسائل کے حل کے لئے سالوں سے استعمال کیا جار رہا ہے، اسے جلد کی رنگت کو ہلکا کرنے کے لئے مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے، اور اس کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ہلدی کو استعمال کرنے کے کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہیں۔

ہلدی کا ماسک لگانے کا طریقہ

تھوڑی سے ہلدی میں ایک کھانے کا چمچ دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں، اس سے کہنیوں اور گھٹنوں کا مساج کریں اور ماسک کی طرح لگا کر چھوڑ دیں جب یہ خشک ہو جائے تو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

Ghutny Or Kohniyon Ki Rangat Halki Karne K Tareeky

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Ghutny Or Kohniyon Ki Rangat Halki Karne K Tareeky and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghutny Or Kohniyon Ki Rangat Halki Karne K Tareeky to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3419 Views   |   20 May 2021
About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

گھٹنوں اور کہنیوں کی رنگت خراب ہو گئی ہے تو پریشان نہ ہوں بس بتائی کئی یہ ٹپس آزمائیں اور ان کی کالی رنگت سے نجات پائیں

گھٹنوں اور کہنیوں کی رنگت خراب ہو گئی ہے تو پریشان نہ ہوں بس بتائی کئی یہ ٹپس آزمائیں اور ان کی کالی رنگت سے نجات پائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھٹنوں اور کہنیوں کی رنگت خراب ہو گئی ہے تو پریشان نہ ہوں بس بتائی کئی یہ ٹپس آزمائیں اور ان کی کالی رنگت سے نجات پائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔