مسوڑے میں سوجن اور درد نے رُلا کے رکھ دیا۔۔ جانیں ہلدی، لیموں کیسے اس تکلیف کو دور کرسکتے؟ چند آزمودہ ٹپس جو فوری اثر دکھائیں

How To Cure Tooth Ache With Lemon

خوبصورت مسکراہٹ نہ صرف شخصیت نکھارتی ہے بلکہ صحت کی بھی آئینہ دار ہوتی ہے۔ مگر بدقسمتی سے اکثر لوگ دانتوں کی صفائی اور نگہداشت میں لاپرواہی برتتے ہیں، جس کے نتیجے میں دانتوں میں درد، مسوڑوں سے خون آنا اور پس جیسی تکالیف عام ہو جاتی ہیں۔

مشہور ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس نے ایسے گھریلو نسخے بتائے ہیں جو نہ صرف دانتوں کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ منہ کے جراثیم کو بھی ختم کرتے ہیں۔

ڈاکٹر بلقیس کے مطابق، دن میں کم از کم دو بار دانت صاف کرنا اور روزانہ نمک والے نیم گرم پانی سے غرارہ کرنا انتہائی مفید ہے۔ نمک قدرتی جراثیم کش ہے جو دانتوں اور مسوڑوں کو صحت مند رکھتا ہے۔

اگر دانتوں پر میل جم جائے یا منہ سے بدبو آئے تو ایک چمچ سرسوں کے تیل میں تھوڑی سی ہلدی، چٹکی بھر نمک اور چند قطرے لیموں کا رس (لیکن اگر مسوڑوں میں پس ہو تو لیموں نہ ڈالیں) شامل کر کے یہ مرکب دانتوں پر لگائیں۔ یہ ٹوٹکا ٹارٹر ختم کرنے، انفیکشن کم کرنے اور سانس کو تازہ رکھنے میں بےحد مؤثر ہے۔

دانتوں کے درد سے فوری نجات کے لیے ادرک کا ایک ٹکڑا کاٹ کر اس کا اندرونی حصہ ہلدی میں ڈبوئیں اور متاثرہ دانت پر ملیں — درد لمحوں میں غائب ہو جائے گا۔

اسی طرح مہندی کی پتیوں کو پانی میں ابال کر اس سے کلیاں کریں۔ ان میں موجود اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل خصوصیات منہ کے انفیکشن کو ختم کر دیتی ہیں۔

جبکہ پودینے کا قہوہ پینا نہ صرف تازگی بخشتا ہے بلکہ سانسوں کی ناگوار بو کو بھی ختم کرتا ہے۔

یوں ڈاکٹر بلقیس کے یہ آزمودہ ٹوٹکے دانتوں کے عام مسائل سے محفوظ رہنے کا قدرتی، آسان اور مؤثر حل فراہم کرتے ہیں۔

How To Cure Tooth Ache With Lemon

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like How To Cure Tooth Ache With Lemon and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Cure Tooth Ache With Lemon to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3187 Views   |   31 Oct 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 31 October 2025)

مسوڑے میں سوجن اور درد نے رُلا کے رکھ دیا۔۔ جانیں ہلدی، لیموں کیسے اس تکلیف کو دور کرسکتے؟ چند آزمودہ ٹپس جو فوری اثر دکھائیں

مسوڑے میں سوجن اور درد نے رُلا کے رکھ دیا۔۔ جانیں ہلدی، لیموں کیسے اس تکلیف کو دور کرسکتے؟ چند آزمودہ ٹپس جو فوری اثر دکھائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مسوڑے میں سوجن اور درد نے رُلا کے رکھ دیا۔۔ جانیں ہلدی، لیموں کیسے اس تکلیف کو دور کرسکتے؟ چند آزمودہ ٹپس جو فوری اثر دکھائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts