لگتا ہے سارے ارمان پہلی شادی میں پورے کر لیے تھے.. فیروز خان کی نئی دلہن نے کتنے کا جوڑا پہنا جو سب طنز کرنے لگے؟

فیروز خان کی اچانک مایوں اور پھر شادی کی ویڈیوز سامنے آئیں تو مداح حیران رہ گئے. البتہ کچھ دیر بعد فیروز خان نے بھی اپنی دوسری شادی کی تصاویر شئیر کر دیں اور ساتھ ہی بہت خوبصورت انداز میں اہلیہ کو خوش آمدید کہا ہے. دیکھیں

انسٹاگرام پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیروز خان اپنی نئی نویلی دلہن دعا کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بیٹھے ہیں. ساتھ ہی فیروز نے کیپشن میں لکھا کہ "میری زندگی میں خوش آمدید. گورجیس"

جبکہ حمائمہ ملک نے بھائی بھابھی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ جوڑی جنت میں بنائی گئی تھی.

البتہ کچھ صارفین نے فیروز اور ان کی دلہن کے لباس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر فیروز اپنے سارے ارمان پہلی شادی میں پورے کرچکے تو اس میں دلہن کا کیا قصور ہے. جبکہ کچھ صارفین نے دلہن کا جوڑے کو انتہائی سستا قرار دیا. تبصرے کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس سے اچھا جوڑا تو لوگ کزن کی شادی میں پہن لیتے ہیں.

واضح رہے کہ فیروز خان کی دلہن کا جوڑا ’افروزہ آفیشل’کا شاہکار ہے۔جو انکی ویب سائٹ پر بآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔ گلاب پوش نامی اس لباس کی قیمت صرف 18 ہزار 500 روپے ہے. البتہ نجی چینل کے نمائندے سے بات چیت پر برانڈ کا کہنا ہے کہ ان سلے جوڑے کی قیمت 18 ہزار جبکہ سلوا کر اس کی قیمت 30 ہزار 5 سو روپے ہے.

کچھ صارفین نے دعا فیروز کے لباس کو ہیرا منڈی سیریز کے لباس سے بھی تشبیہہ دی اور نقل کرنے کا الزام لگایا.

Feroze Khan Bride Wedding Dress Bride

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Feroze Khan Bride Wedding Dress Bride and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Feroze Khan Bride Wedding Dress Bride to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   14082 Views   |   01 Jun 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

لگتا ہے سارے ارمان پہلی شادی میں پورے کر لیے تھے.. فیروز خان کی نئی دلہن نے کتنے کا جوڑا پہنا جو سب طنز کرنے لگے؟

لگتا ہے سارے ارمان پہلی شادی میں پورے کر لیے تھے.. فیروز خان کی نئی دلہن نے کتنے کا جوڑا پہنا جو سب طنز کرنے لگے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لگتا ہے سارے ارمان پہلی شادی میں پورے کر لیے تھے.. فیروز خان کی نئی دلہن نے کتنے کا جوڑا پہنا جو سب طنز کرنے لگے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔