اس مرض میں مبتلا افراد دہی کا استعمال بالکل نہ کریں۔۔ نقصان دہ ہوسکتا ہے

دہی کے مضر اثرات:

دہی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ دہی کیلشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ ہڈیوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ دہی کا باقاعدہ استعمال کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنی خوراک میں دہی کو شامل کریں تو کئی بیماریوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں اور آپ اپنی چربی بھی کم کر سکتے ہیں۔ دہی کھانے کے بہت سے فائدے ہیں، لیکن دہی کا استعمال کچھ لوگوں کے لیے بہت نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ روزانہ ضرورت سے زیادہ دہی کا استعمال صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کن لوگوں کو دہی کھانے سے گریز کرنا چاہیے؟

جوڑوں کے درد کے مریضوں کے لیے نقصان دہ:

دہی کھانا ہڈیوں اور دانتوں کے لیے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ لیکن جوڑوں کے درد کے مریضوں کے لیے دہی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ گٹھیا کے مریض دہی کھانے سے پرہیز کریں۔ اگر یہ مریض زیادہ دہی کھاتے ہیں تو درد کا مسئلہ بڑھ سکتا ہے۔ کیونکہ دہی کی تاثیر ٹھنڈی ہے اور یہ ٹھنڈک جوڑوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

سانس کے مریضوں کے لیے:

اگر آپ کو سانس کی تکلیف ہو تو دہی سے پرہیز کریں۔ لیکن اگر آپ دہی کھانا چاہتے ہیں تو صبح یا دوپہر میں دہی کا استعمال کریں۔ کیونکہ جسم کو دن بھر ہضم کرنا آسان ہوتا ہے۔ رات کو دہی نہ کھائیں۔

لیکٹوز الرجی:

شدید لیکٹوزالرجی والے افراد کو دہی کے استعمال سے گریز کرنا چاہئے۔ اگر ایسے لوگ دہی کا استعمال کرتے ہیں تو انہیں اسہال اور پیٹ میں درد کی شکایت ہوسکتی ہے۔

تیزابیت کا مسئلہ:

جن لوگوں کو تیزابیت کا زیادہ مسئلہ ہو وہ دہی بالکل نہ کھائیں۔ اس مسئلے میں مبتلا افراد کو دہی بالکل نہیں کھانی چاہیے، خاص کر رات کے وقت دہی کھانے سے گریز کریں۔

Dahi Istemal Na Krain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dahi Istemal Na Krain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dahi Istemal Na Krain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7110 Views   |   31 Dec 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اس مرض میں مبتلا افراد دہی کا استعمال بالکل نہ کریں۔۔ نقصان دہ ہوسکتا ہے

اس مرض میں مبتلا افراد دہی کا استعمال بالکل نہ کریں۔۔ نقصان دہ ہوسکتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اس مرض میں مبتلا افراد دہی کا استعمال بالکل نہ کریں۔۔ نقصان دہ ہوسکتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔