دھوپ نہ ملی تو یہ مر جائے گا ۔۔ معصوم بچے کی زندگی کی وہ کہانی جو ہر سب کو سوچنے پر مجبور کردے

معصوم ننھے بچے ہنستے کھیلتے اور چہکتے سب کو اچھے لگتے ہیں لیکن جب ان بچوں کو کسی بھی قسم کی کوئی بیماری ہو جائے تو ان کے والدین تڑپ جاتے ہیں۔بالکل ایسے ہی اس معصوم ننھے بچے کی دل دکھانے والی کہانی ہے۔ یہ وہ بچہ ہے جو سورج کی روشنی کے سہارے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے اس خاندان کے 2 بچے پیدائشی سورج کی روشنی پر زندہ رہنے والے تھے، مگر اب ان کا 4 سالہ چھوٹا بچہ بھی اسی بیماری میں مبتلا ہے۔ ڈاکٹروں نے جو بھی دوائیاں دی ہیں وہ بچوں کے لئے بے اثر ہوگئی ہیں۔شروع میں 8 ماہ تک بچوں کو پیلیا ہوا جو ٹھیک نہیں ہوا، اتنے ماہ لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایم آر آئی، خون ٹیسٹ، پیشاب ٹیسٹ، ہارمونز ٹیسٹ کروائے۔ 4 سال کے ننھے بچے کے 80 ٹیسٹ کروائے، اس کے بعد جا کر معلوم ہوا کہ ان کو بیماری کیا ہے۔

ڈاکٹروں کہتے ہیں: بچے کے جسم میں وٹامنز نہ ہونے کے برابر ہیں، اس لئے سورج کی دھوپ جب تک ان کو ملتی رہتی ہے یہ ایک عام انسان کی طرح گھومتے پھرتے ہیں، البتہ ان کی طاقت عام بچوں سے کم ہوتی ہے، مگر جیسے ہی رات ہوتی ہے اور دھوپ کی ترسیل ختم ہوتی ہے، ان کا جسم سن ہونے لگتا ہے، پھر یہ نہ سانس صحیح سے لے پاتے ہیں اور نہ ان کو نیند آتی ہے، جسم بالکل کمزوری کی حالت میں آجاتا ہے۔

اس کے والد بتاتے ہیں کہ: '' میرے بچے کو کھانا پینا اور سونا سب کچھ سورج کی روشنی سے منسلک ہے، میرے پاس اس کو باہر لے جانے کے پیسے نہیں، کیونکہ یہ علاج بہت مہنگا ہے اور جب تک بچے کا علاج نہیں ہوگا یہ یوں ہی کمزور رہے گا، یہ کہیں بھی بیہوش ہو کر گر جاتا ہے اور ہر وقت بستر پر پڑا رہتا ہے، دنیا رات کے وقت کو پسند کرتی ہے کہ آرام کریں گے، میرے ہر رات خون کے آنسو آتے ہیں کیونکہ میرے بچے ایسی تکلیف میں مبتلا ہیں، جن کے مرض کی تشخیص بھی اتنی مشکل سے ہوئی ہے اور اب میں ان کا علاج بھی نہیں کروا سکتا۔ میرا بچہ دن بھ گھر کے باہر سورج کی روشنی کے ساتھ گزارتا ہے اور میری بیوی سارا دن بچوں کے پیچھے باہر گھومتی رہتی ہے۔ ''

Dhoop Na Mili To Bacha Mar Jayga

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dhoop Na Mili To Bacha Mar Jayga and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dhoop Na Mili To Bacha Mar Jayga to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   2536 Views   |   20 Oct 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

دھوپ نہ ملی تو یہ مر جائے گا ۔۔ معصوم بچے کی زندگی کی وہ کہانی جو ہر سب کو سوچنے پر مجبور کردے

دھوپ نہ ملی تو یہ مر جائے گا ۔۔ معصوم بچے کی زندگی کی وہ کہانی جو ہر سب کو سوچنے پر مجبور کردے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دھوپ نہ ملی تو یہ مر جائے گا ۔۔ معصوم بچے کی زندگی کی وہ کہانی جو ہر سب کو سوچنے پر مجبور کردے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔